2022 Latest News Obituary

  اتحاد اساتذہ کا اجلاس ۔۔ دعائے مغفرت ۔۔۔اظہار تعزیت 

ملک ارشاد لیڈر پپلا و اتحاد اساتذہ کی والدہ انتقال کر گئیں 

اتحاد اساتذہ لاہور کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں مرکزی عہدے داران پپلا لیڈران و کارکنان  اتحاد اساتذہ کے عزیز و اقارب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی ان میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پیپلا ملک ارشاد کی والدہ ماجدہ جن کی رحلت کوئی دو روز قبل ہوئی ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی دعا کی گئی گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 6ملتان کے شعبہ انگریزی کی والدہ محترمہ کا بھی دو روز قبل انتقال ہوگیا ان کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے  گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کامرس گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی تعلیمی  خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی دعا کی گئی گورنمنٹ میونسپل کالج فیصل آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر فیاض احمد بھی گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی  گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے سابق استاد شعبہ اسلامیات اور پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنما پروفیسر حافظ اعتبار خاں گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ان کی دعائے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے 

Related posts

لیہ ۔۔اتحاد اساتذہ لیہ کی جانب سے الوداع ۔خوش آمدید کہنے کی خوبصورت تقریب

Ittehad

ترقی کی رینج میں اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے کیسز طلب

Ittehad

بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے والے مرد لیکچررز سنیارٹی نمبر ایک تا 573 کے منٹس جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment