2024 Latest News Obituary

انتقال پر ملال۔۔۔۔۔۔ صدمات۔۔۔۔۔۔ اظہار تعزیت

ڈاکٹر اعجاز بھٹہ کو صدمہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مریدکے ،گورنمنٹ کالج شرق پور کے سابق پرنسپل ،مایہ ناز عالم مضمون فارسی اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر اعجاز احمد بھٹہ کا جواں سال بیٹا سلمان اعجاز بھٹہ ایک طویل علالت کے بعد کل چھ جنوری کی صبح اللہ کی رحمت میں چلا گیا ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں رتمل شریف دربار توشہ گنج بخش میں ادا کی گئی مرحوم سلمان اعجاز بھٹہ 2007 سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کروایا مگر وہ بھی کام چھوڑ گیا اور گزاری ڈائلیسس پر رہا مگر اب دل کا دورہِ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں پروفیسر محمد عارف ،حافظ عبد الخالق ندیم، پروفیسر غلام مصطفیٰ، محترمہ فائزہ رعنا ،پروفیسر حسن رشید اور پروفیسر طارق بلوچ نے سوگوار بھٹہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہےاور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

پروفیسر مختار انتقال کر گئے

ساہیوال۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے ریٹائرڈ پروفیسر مختار آحمد شعبہ فزکس گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم پروفیسر مختار گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں ستر اور اسی کی دہائی میں درس وتدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اجکل لاہور میں فیصل ٹاؤن لاہور بلاک اے میں اپنے بیٹے کے پاس مقیم تھے ان کی نماز جنازہ فاسٹ یونیورسٹی سے متصل جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں ساہیوال و لاہور کے کاج اساتذہ کی کافی تعداد نے شرکت کی اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے مرحوم مختار صاحب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے اہل خاںہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

ملتان ۔پروفیسر ظفر اقبال ہراج کو صدمہ

ملتان ۔۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم رشید کے سابق پرنسپل پروفیسر ظفر اقبال ہراج والدہ ماجدہ کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ جلال مسجد پارک میں ادا کی گئی جس میں ملتان کے مختلف کالجوں کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی۔مغفرت کے لیے دعا کی

Related posts

تین سو بارہ مرد لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا گئے نوٹیفیکیشن جاری 

Ittehad

ٹائم سکیل پرموشن میں اگلے گریڈ میں کیا مالی فوائد حاصل ہونگے ۔۔ایک اور وضاحت 

Ittehad

پنجاب کالج پتوکی کی بس پر فائرنگ۔۔ دو طالبات زخمی ایک کی حالت نازک

Ittehad

Leave a Comment