2023 Latest News Obituary

انتقال پر ملال۔       اظہار تعزیت   تعزیتی اجلاس 

ساہیوال ۔۔سابق پرنسپل پروفیسر چوہدری رشید احمد انتقال کر گئے 

ساہیوال (عمران جعفر ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے سابق قائم مقام پرنسپل و سابق وائس پرنسپل پروفیسر چوہدری عبد الرشید سولہ فروری 2023 کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 85  پرس تھی انہوں نے تیس سال سے زائد تدریسی خدمات سر انجام دیں وہ ساہیوال کے ایک ماہر تعلیم کے طور پر پہچانے جاتے تھے ان کا تعلق شعبہ زوالوجی سے تھا انہیں 1996 اس وقت سینیئر ہونے کی بنا  پر وائس پرنسپل تعینات کیا گیا بعد ازاں وہ ریگولر پرنسپل کی عدم موجودگی کی بنا پر  قائم مقام پرنسپل بھی رہے اور مدت ملازمت مکمل کر کے 25 مئی 1998 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے   

اٹک۔۔سابق پرنسپل پروفیسر سردار مشتاق احمد خاں وفات پاگئے

اٹک(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے سابق پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد خاں  گیارہ فروری کو قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریباً 78 برس تھی اور وہ 2005 میں مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم ایک قابل دیانتدار اور ہر دل عزیز شخصیت تھے گیارہ فروری کو ان کی نماز جنازہ شیخوں والی گلی ریلوے گراؤنڈ میں ادا کی گئی موجودہ پرنسپل پروفیسر ۔ماجد بھٹی نے ان کے بیٹے سردار توصیف احمد خان ایڈوکیٹ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی علمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے

پاکپتن ۔۔فریدیہ کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر چوہدری طارق عزیز انتقال کر گئے 

پاکپتن (پروفیسر خورشید علی) گورنمنٹ فریدیہ گریجویٹ کالج پاکپتن کے شعبہ شماریات کے ریٹائرڈ پروفیسر چوہدری طارق عزیز گذشہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 69 برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2014 میں ریٹائر ہوئے تھے مرحوم ایک خوش مزاج اور ہمہ جہت شخصیت تھے معروف زمیدار گھرانے سے تعلق رکھنے تھے اور بزنس مین بھی تھے انہوں نے دو بیگمات اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں اتحاد اساتذہ ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے

رہنما اتحاد اساتذہ محترمہ زرغونہ کنول کو صدمہ 

ملتان (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد کی شعبہ اردو کی استاد اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی معروف رہنما محترمہ زرغونہ کنول کے والد بزرگوار چودہ فروری کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے اتحاد اساتذہ پاکستان اور اساتذہ برادری محترمہ کے غم میں شریک ہیں اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

پروفیسر اعجاز خاور کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دیال سنگھ کالج میں تعزیتی اجلاس 

أج گورنمینٹ دیال سنگھ کالج کے سٹاف روم میں پروفیسر اعجاز خاور کی ناگہانی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر اکرم فارانی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاۓ مغفرت کرائ۔ دعا میں پروفیسرز خواتین وحضرات کی کثیر تعداد کے علاوہ پروفیسر انصرام الہٰی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ ڈی پی أئ کالجز پنجاب نے خصوصی شرکت کی ۔

Related posts

پرموشنز کا عمل سست روی کا شکار کیوں ۔۔ کون زمہ دار -سیکریٹریٹ۔ماتخت افسران یا خود متاثرہ اساتذہ

Ittehad

پنجاب:انتظامی امور کے لئے سکول ہفتے میں دو دن کھولنے کا فیصلہ

Ittehad

آپ کے ووٹ اور سپورٹ کے حقیقی حقدار اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور کے امیدواران سینٹ

Ittehad

Leave a Comment