2022 Latest News Press Releases

اجتماعی جوائننگ ۔۔پیپلا سرگودھا کی جانب سے خوبصورت روایت کی شروعات ۔۔تقریب منعقد کی گئی 

آج 5 اگست 2022 کو گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں بہ طور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والے سٹاف ممبران  کی گریڈ 19 میں ترقی کے بعد  جائنگ کی تقریب پرنسپل افس گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا منعقد ھوی ۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن سرفراز احمد گجر نے کی جب کہ مہمان اعزاز پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا ڈاکٹر محمد اظہر عباس راجہ اور صدر پیلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان تھے ۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن سرفراز احمد گجر نے ترقی پانے والے پروفیسر صاحبان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مہمان اعزاز نے بھی اپنے اپنے خطابات میں ترقی پانے والے پروفیسر صاحبان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی میں پیلا کے مثبت اور سرگرم کردار کی بھرپور تحسین کی۔ بہ طور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والے پروفیسر صاحبان میں ڈاکٹر احمد ندیم ، نصر اللہ کہوٹ، شاہد اسلام دانش، ڈاکٹر شیر محمد گوندل ، عمران عابد ،محمد عامر ملک ، محمد اصغر انصاری ، محمد ظہور ، سعادت رفیق ، محمد اشرف گوندل ،  ڈاکٹر محمد شعیب شاہ، رانا محمود، راجندر پرکاش، ڈاکٹر عاطف ضیاء ، شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر پیلا سرگودھا ڈویژن کی طرف سے پر تکلف چائے پیش کی گئی ۔

Related posts

پپلا اور اتحاد اساتذہ کی ہیلتھ الائنس کے وفد سے مستقبل کے لائحہ عمل پر ملاقات

Ittehad

  لاہور ڈویژن کی جانب سے پرنسپلز کو نئے تعلیمی سال کے پالیسی معاملات پر بریفینگ

Ittehad

گوجرانوالا میں پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس

Ittehad

Leave a Comment