2021 HED News Latest News

لاہور کے دس کالجوں میں اہم فل / ایم ایس شروع کرنے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور کے دس بڑئے کالجوں میں ایم فل /ایم ایس  پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ان کالجوں میں گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور ۔گورنمنٹ ایم اے او کالج ۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور جبکہ خواتین کالجز میں کوئین میری کالج برائے خواتین ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور ۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور۔۔گورنمنٹ اپوا کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبان پورہ لاہور اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو شامل ہیں اس سلسلے میں ابتدائی کام کر لیا گیا ہے مگر ابھی حتمی طور پر یہ طے کرنا باقی ہےکہ کالج میں کون کون سے مضامین میں یہ کورسز شروع کروائے جائیں گے آرٹس کے مضامین میں فیکلٹی اور کتب و ای لائبریری کی سہولیات کافی ہونگی کم از کم دو افراد کا پی ایچ ڈی ہونا شرط اول ہے جبکہ سائنسز کے لیے فیکلٹی کے علاؤہ آراستہ لیبارٹری  لازمی ہیں اب یہ سوچا جا رہا ہے یہ سہولیات کیسے اور کیونکر فراہم کی جائیں اس مقصد کےلئے لائبریری ۔ای لائبریری اور لیبارٹری کے سامان کی فراہمی کےلئے ایک خطیر رقم مختص کرنا ہو گی فیکلٹی  کے لیے جہاں پی ایچ ڈی افراد کو ان اداروں میں  شفٹ کرنا ہو گا جہاں ان کی ضرورت نہیں   

Related posts

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کونسل آف پروفیشنل اور ٹیچرز فرنٹ کے مشترکہ پینل کی واضح برتری

Ittehad

سکولوں میں مفت کھانا دینے سے 33 فیصد حاضری بڑھی اور 77 فیصد بچوں کی صحت بہتر ہوئی

Ittehad

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا سے جاں بحق

Ittehad

Leave a Comment