2021 College News Latest News

پروفیسر چوہدری عیش محمد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب پذیرائی کا انعقاد

اتحاد اساتذہ کے معروف رہنما اور گورنمنٹ کالج جہانیاں ضلع خانیوال کے۔ پرنسپل پروفیسر چوہدری عیش محمد مدت ملازمت مکمل کر کے یکم اپریل دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہو گئے ان سے اظہار عقیدت کے طور پر سٹاف ممبران و محبان عیش محمد نے ایک شاندار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں کالج کے سٹاف ممبران کے علاؤہ اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما بھی بطور مہمان شریک ہوئے لیہ سے مرکزی رہنما ڈاکٹر ملک امیر و مہر ظہور عالم تھند اور ڈویژنل صدر پی پی ایل اے یاسر چاند رضوی بطور خاص تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائے خانیوال سے سابق جنرل سیکرٹری پیپلا پروفیسر شیخ محمد یوسف و مرکزی رہنما  رانا محمد خالد اور دیگر خانیوال سے مدعو تھے ملتان سے راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر جاوید خالد ریٹائرڈ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ کالج ساہیوال سے تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے کرونا کی صورتحال کے باعث بہت سے دوست شرکت سے محروم رہے تقریب میں ہر نکتہ نظر کے لوگ شریک تھے یہی ان کے حسن سلوک اور بلا تمیز انتظامی امور چلانے کا منہ بولتا ثبوت تھا مقررین نے ان کی ذاتی زندگی ،اعلی انسانی اوصاف اور عمدہ مینجمنٹ کو سراہا اور تعریف کی تقریب اتنی شاندار تھی کہ جہانیاں کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسی مثال نہیں آخر میں مہمانوں کی تواضع ایک پر تکلف عشائیہ سے کی گئی

پروفیسر چوہدری عیش محمد نے اپنی سروس کا آغاز پندرہ جولائی انیس سو ستاسی سے گورنمنٹ کالج بہاولنگر سے کیا مگر دو ہی ماہ بعد وہاں سے ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ چلے گئے وہاں تقریباً پانچ سال تک وہاں تدریسی خدمات سر انجام دیں اور پھر ٹرانسفر ہو کر اپنے آبائی شہر خانیوال ا گئے اٹھارہ جنوری دو ہزار تین کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے اور پھر آخری ترقی چھ مئی دو ہزار چودہ میں ملی اور گورنمنٹ کالج خانیوال میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا پھر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے انہیں گورنمنٹ کالج جہانیاں تعینات کر دیا جہاں ساڑھے چھ سال خدمات سر انجام دینے کے بعد وہاں سے ریٹائر ہوئے

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسر (مردانہ) کی سنیارٹی لسٹ پر حکم امتناعی جاری

Ittehad

گورنمنٹ کالج عارف والا کے سابق پرنسپل پروفیسر اسلم بابر انتقال کر گئے

Ittehad

چیف منسٹر پنجاب نے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی

Ittehad

Leave a Comment