2024

مرکزی امیدواران اثحاد اساتذہ پاکستان کا فیصل آباد کے کالجز میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد گورنمنٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی فیصل آباد اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آباد میں نامزد صدارتی امیدوار محترمہ فائزہ رعنا ،جنرل سیکرٹری محبوب عارف اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے خطاب کیا ڈویژنل نامزد صدر ڈاکٹر خورشید اعظم نے مرکزی لیڈران کا تعارف اثحاد اساتذہ پاکستان کا تعارف کروایا مرکزی رہنماؤں کے اس جار روزہ دورے میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات جناب انجم جیمز پال ان کے ساتھ ساتھ رہے اور ہر جگہ میزبانی کی محترمہ شگفتہ رانا ، میڈم رمشہ عمر ،میڈم نورین ڈاکٹر عالیہ بشیر۔یاسر خاں عظیمی۔ ڈاکٹر شہباز احمد ڈار،ڈاکٹر ہاشم فاروق ۔رانا تسلیم اور ڈاکٹر آصف بشیر نے ڈویژن فیصل آباد کی جانب سے میزبانی کا شرف حاصل کیا

فیصل آباد ۔۔نمایندہ خصوصی ۔۔اج سینئر مرکزی رہنماؤں اور الیکشن 2024 کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کے نامزد مرکزی امیدواران صدارت کے لیے نامزد امیدوار پروفیسر فائزہ رعنا ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار پروفیسر محبوب عارف اور سینئر نائب صدر کے لیے نامزد ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے آج فیصل آباد ضلع کے بڑے بڑے کالجز گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد ،گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی فیصل آباد کا انتخابی دورہ کیا ہر جگہ اساتذہ نے ان کا پر تپاک استقبال کیا خوش آمدید کہا پھولوں کے گلدستے پیش کیے ان کی اتحاد اساتذہ پاکستان کی مختلف ادوار کی کارکردگی اور منتحب ہونے کی صورت میں پروگرامزکو بغور سنا اور اسے سراہا ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہرجگہ میزبان ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے ڈاکثر خورشید اعظم نے مہمان لیڈران کا تعارف کروایا ان کے ماضی کے کردار و خدمات سے روشناس کروایا اس چار روزہ دورے میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ان کے ساتھ ساتھ رہے اور میزبانی کے فرائض بھی انجام دئیے۔محترمہ شگفتہ رانا ،محترمہ رمشہ عمر،میڈم نورین ،محترمہ عالیہ بشیر ۔یاسر خاں عظیمی ڈاکٹر ہاشم فاروق رانا تسلیم اور ڈاکٹر آصف بشیر جو تمام رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور کچھ ڈویژن میں مختلف عہدوں کے لیے امیدوار بھی تھے سارے دورے میں مرکزی امیدواران کے ہمراہ رہے اور میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے

Related posts

سرکاری یونیورسٹیوں کےانڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کےیے ہائر ایجوکیشن پاکستان کا لازمی ٹیسٹ ہے

Ittehad

ڈاکٹر عنصر اظہر نے بحالی کے بعد ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے عہدے کا چارج سنھبال لیا

Ittehad

گورنمنٹ گریجویٹ کالج واپڈا ٹاؤن لاہور کی سابق پرنسپل پروفیسر ریحانہ روبی انتقال کرگئیں

Ittehad

Leave a Comment