2024 Latest News Press Releases

بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی سپریم کورٹ نے کوٹہ سات فیصد کر دیا

حالات ابھی تک حکومتی قابو میں نہیں ا سکے مرنے والوں میں شہری اور پولیس والے دونوں شامل ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مظاہرین کے لیڈرز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ آیا وہ اس فیصلے کو مان کر احتجاج ختم کرتے ہیں یا نہیں ۔صورت حال میں سنگینی کے پیش نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش جانے سے روک دیا

ڈھاکہ ۔۔الیکٹرونک میڈیا ۔۔بنگلہ دیش میں طلبہ کی کوٹہ سسٹم کے خلاف چلائی جانے والی تحریک نے سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے مظاہرین کی پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 193 تک جا پہنچی ہے جس میں کچھ پولیس والے بھی شامل ہیں بعض انفارمیشن ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے تاحال صورت حال حکومتی کنٹرول سے باہر بیان کی جا رہی ہے کل سپریم کورٹ نے 1971 کے شہدا کا کوٹہ 30 فیصد سے کم کر کے سات فیصد کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے مگر تحریک چلانے والوں نے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ایک اور اطلاع کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش سفر کرنے سے منع کر دیا ہے

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نو پروفیسرز اور چار دیگر ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن

Ittehad

  بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔سپشل الاونس بائیس کا کوڈ جاری ۔ائندہ ماہ بقایا جات سمیت مل جائے گا

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نےمرد/خواتین لیکچررز کی 1993 خالی آسامیوں کی نشاندھی کر دی

Ittehad

Leave a Comment