2025 HED News Latest News

ڈیو مگر نظر انداز/ تاخیر کا شکار ایم فل الاؤنس / پی ایچ ڈی الاونس کے کیسز فورا بھجوائیں ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت

تمیہ شکایت عام ہے کہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز کے بے شمار ایسے کیسز جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ ملتان میں معرض التوا میں ہیں باقی ڈویژنوں میں بھی سست روی کا شکار ہیں

ڈائریکٹر ایڈمن نسیم اسحاق کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ ایسے تمام کیسز تیرہ اکتوبر 2025 تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر بھجوانے کا بندوست کیا جائے

اتحاد اساتذہ کی اطلاع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ملتان کا عملہ ناتجربہ کار ہونے کے باعث ان کیسز کو ہاتھ نہیں ڈالتا اور انہیں التوا میں رکھ چھوڑتا ہے

لاہور ( خبر نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر نسیم اسحاق کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژن ڈائریکٹرز صاحبان کو آٹھ اکتوبر 2025کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ۔ہمارے علم میں آیا ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں زیادہ کوالیفیکیشن ایم فل / پی ایچ ڈی کے الاؤنس کے بہت سے کیسز زیر التوا ہیں دراصل یہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کیسز جنوبی پنجاب کے کیسز ملتان سیکریٹریٹ کے ذمے تھے وہاں تعینات عملہ نا تجربہ کار اور نااہل ہونے کے باعث کیسز کو سمجھنے کی بجائے التوا میں ڈال چھوڑتا ہے متاثرین نے جب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے لاہور آفیس سے رابطے شروع کیے تو یہ عقدہ کھلا دوسرے ڈویژنز سے بھی سستی سے کیسز نمٹانے کا پتہ چلا جب سے ان لائن کیسز بجھوانے کا سلسلہ چلا تو اس وقت سے پہلے کے بھی کیسز سامنے آئے اس لیے یہ ایکشن لینا پڑا

Related posts

سکول اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں چندہفتوں بعد طلب کریں گے،مراد راس

Ittehad

چھ خواتین لیکچررز کو پرفارما پرموشن کی صورت میں کھویا ہوا حق مل گیا

Ittehad

اوپن میرٹ پر ٹرانسفر کے لیے ان لائن درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی

Ittehad

Leave a Comment