2021 HED News Latest News

پنجاب کے سولہ کالجوں کے لیے پچاس امیدوار شارٹ لسٹ ۔۔غیر منتخب اعتراض کر سکتے ہیں

پنجاب کے بہت سے کالجز  میں کچھ عرصہ قبل پرنسپلز کی آسامیاں مشتہر کیں جن میں ملتان ڈویژن کی سولہ آسامیاں بھی شامل تھیں ان میں درخواست دھندہ امیدواران کی  تعداد زیادہ ہونے کے سبب ان کی شارٹ لسٹنگ کی گئی  نمبر ون ۔ ایجوکیشن  نمبر ٹو اے سی آرز  نمبر تھری سنیارٹی نمبر فور ۔ انتظامی تجربہ  نمبر پانچ ۔۔امتیاز اگر کوئی ہے نمبر چھ ۔۔گذشتہ پانچ رزلٹس  ان تمام میں حاصل کردہ نمبروں کا ٹوٹل کر کے ان کو ترتیب دیکر میرٹ بنایا گیا  تمام امیدواران کو کہا گیا ہے کہ وہ ان کو چیک کر کے اگر کہیں کوئی اعتراض ہو تو متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ۔ڈی پی آئی یا ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رجوع کر سکتا ہے  تفصیل کچھ یوں ہے۔   گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید ملتان  کے لیے دو خواتین کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید کالج ملتان کی باٹنی کی اسسٹنٹ پروفیسر مخترمہ رشیدہ چشتی سینتیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید کالج ہی کی شعبہ ریاضی کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز سلطانہ مسعود پینتیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔                             گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نواب پور ملتان کے لیے پانچ خواتین کو منتخب کیا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بستی ملوک ملتان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر زوالوجی مخترمہ انیلہ کوثر چھتیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید کی اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی مخترمہ مسز سلطانہ مسعود پینتیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید کی ایسوسی ایٹ پروفیسر پاکستان سٹڈیز مسز مبینہ نرگس اکتیس نمبر تیسرے نمبر پر ہیں گورنمنٹ وقار النساء کالج راولپنڈی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات مسز ثمینہ شاھین ستائیس نمبر لے کر چوتھے نمبر پر ہیں گورنمنٹ یونیورسٹی ملتان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کمیسٹری مسز نائیلہ اشفاق پچیس نمبر لیکر  پانچویں نمبر پر ہیں۔                             گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوک شہیداں ملتان کے لیے چار خواتین کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مخدوم رشید کی شعبہ پاک سٹذیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز مبینہ نرگس اکتیس نمبر کے کر سر فہرست ہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد ملتان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس محترمہ ڈاکٹر عائشہ افتحار تیس نمبر لے کر دوسرے نمبر پر آئی ہیں گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی ملتان کی شعبہ انگریزی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ارم ممتاز پچیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں وویمن یونیورسٹی ملتان کی شعبہ کیمسٹری کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز نائلہ اشفاق پچیس نمبر لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔      گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس  نزد ٹیلیفون ایکسچینج چونگی نمبر چھ کے لیے چار استاتذہ منتخب ہوئے ہیں جن میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر میاں محمد نواز چوالیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس نزد ٹیلیفون ایکسچینج چونگی نمبر چھ کے شماریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آفتاب احمد انصاری بیالیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سول لائنز ملتان کے شعبہ فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شاہد اقبال اکیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر آف باٹنی مختار حسین انیس نمبر لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔                          گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نزد  کالی پلی شجاع آباد ضلع ملتان  کے لیے تین ناموں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں اسی کالج کے انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد جاوید خاں چھبیس نمبر لیکر سر فہرست رہے ہیں اسی کالج کے انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد عاشق رضا  بیس نمبر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ایمرسن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات محمد ارشد نون بیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔          گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز خانیوال کے لیے تین حضرت کا انتخاب ہوا ہے جن میں اسی کالج کے  شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسرسجاد حسین شاہ ترپن نمبر لیکر سر فہرست ہیں  اسی کالج کے شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر راؤ رفعت ریاض اٹھتالیس نمبر دوسرے نمبر پر ہے اسی کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شماریات ناصر عباس تیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں                    گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج موسی ورک میاں چنوں ضلع خانیوال کے کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر محمد اقبال چونتیس نمبر لیکر سر فہرست رہے ہیں اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر نذیر احمد تیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر محمد اسلم چوبیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔     گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں ضلع خانیوال کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں اسی کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو محمد جاوید اٹھتیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں اسی کالج کے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد خلیل اکتیس نمبر لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اسی کالج کے شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد شاکر علی تئیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں               گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیپلز کالونی خانیوال کامرس کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں اسی ہی کالج کے سنیر انسٹرکٹر امان اللہ خان بائیس نمبر لیکر سر فہرست رہے ہیں جبکہ اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر غلام عباس اٹھارہ نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر محمد اسلم پندرہ نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔                 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ٹبہ سلطان پور ضلع وہاڑی کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں اسی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کمپوٹر سائنس مسز صباحت عروج اٹھائیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں اسی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی فردوس سجاد تین نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں اسی کالج اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی صائمہ رفیق ایک نمبر تیسرے نمبر پر ہیں۔                                 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فیصل ٹاؤن وہاڑی کامرس کے لیے چار استاتذہ منتخب ہوئے ہیں ان میں اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر ندیم اقبال پاشا ترپن نمبر لیکر سر فہرست ہیں اسی کالج کے وائس پرنسپل عبد القیوم چالیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر اسی کالج کے چیف انسٹرکٹر تیس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر نوید الرحمن سترہ نمبر لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔                      گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مینار روڈ کامرس وہاڑی کے ایک صرف ایک امیدوار میدان میں ہے یہ اسی کالج کے سنیر انسٹرکٹر صفدر عباس ہیں جن کے میرٹ میں نمبر بیس ہیں۔                             گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شیخ فضل ضلع وہاڑی کے لیے جن تین خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں اسی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی مسز فوزیہ انتیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں اسی کالج کی لیکچرر کمپوٹر سائنس مسز فائزہ امیر لودھی جنہوں نے دس نمبر حاصل کئے ہیں تیسرے نمبر پر اسی کالج کی لیکچرر اسلامیات رابعہ رشید ہیں جن کا صرف دو نمبر ہیں۔             گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گگو ضلع وہاڑی میں اسی کالج کی تین خواتین کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات مسز رضوانہ شاھین ستائیس نمبر لےکر سر فہرست ہیں اسی کالج کی جغرافیہ کی لیکچرر مسز رابعہ نسیم جن کے دس نمبر ہیں تیسرے نمبر پر اسی کالج کی فزکس کی لیکچرر مسز وسیماں جن کے پانچ نمبر ہیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی  کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے اسی کالج کی ڈی ڈی او اور اکنامکس کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز عاصمہ کوکب بیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں اسی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز عامنہ اقبال چودہ نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اسی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی مسزرفعت سلطانہ نو نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔                              گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بورے والا ضلع وہاڑی کے لیے چار خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماچھی وال ضلع وہاڑی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی مسز عاصمہ حسین اڑتالیس نمبر لیکر سر فہرست ہیں گورنمنٹ کالج برائے خواتین بورے والا کی اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی ڈی ڈی او مسز نورین ظفر پچیس نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہیں گورنمنٹ کالج بورے والا کی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ مسز فضیلت فاطمہ پانچ نمبر لیکر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین بورے والا کی کی سیاسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر مسز رخسانہ منیر پانج نمبر لیکر چوتھے نمبر پر ہیں

Related posts

لاہور ڈویژن کے29کالجوں میں84 سی ٹی ایز کی بھرتی

Ittehad

اخبار غم ۔راولپنڈی کے جواں سال لیکچرر مظہر اقبال اور بہاولپور کے ریٹائرڈ پروفیسر طیب قریشی وفات پا گئے

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنماوں کی محکمہ تعلیم کے حکام سے اساتذہ مسائل پر گفتگو اور انہیں حل کرنے کا مطالبہ

Ittehad

Leave a Comment