پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی قیادت کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں بالآخر محکمہ فنانس نے کالج اساتذہ کی ترقی کے چار درجاتی فارمولے کے مطابق کاڈر ری فکسیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔گریڈ 18،گریڈ 19 گریڈ 20 کی سیٹوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔جس سے اساتذہ کی ترقیوں میں تیزی آنے کے واضح امکانات ہیں۔2015 میں اساتذہ کی کل تعداد 21708 تھی جو اب بڑھ کر 23206 تک پہنچ چکی ہے۔یہ اضافہ 1498 سیٹوں کا ہے جن میں زیادہ تر 17ویں گریڈ کی تھیں۔علاوہ ازیں گزشتہ سالوں میں تسلسل کے ساتھ سیٹوں کی ڈاؤن گریڈیشن کی وجہ سے بھی چار درجاتی فارمولے کا توازن خراب ہو چکا تھا۔اب چار درجاتی فارمولے کے مطابق کالج اساتذہ کی سیٹوں کی ری فکسیشن کے نتیجے میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔گریڈ 20 کے پروفیسرز مردانہ کی سیٹیں 177 سے بڑھ کر 336 ہوگئی ہیں،یہ اضافہ 159 سیٹوں کا ہے۔پروفیسرز زنانہ کی سیٹوں میں اضافہ 202 کا ہے یہ 158 سے بڑھ کر 360 ہوگئی ہیں۔گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مردانہ کی سیٹوں کی تعداد میں 607 کا اضافہ ہوا ہے۔یہ پہلے پندرہ سو بیس تھی نئی ری فکسیشن کے مطابق 2127 ہوگئیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر زنانہ کی سیٹی 1080 بڑھ گئیں۔ یہ پہلے 1202تھی اب 2282 ہوگئیں۔ گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسرز مردانہ کی سیٹوں میں 695 کا اضافہ ہوا یہ 3335 سے بڑھ کر 4030 ہوگئیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر زنانہ کی سیٹیں 1185 بڑھیں۔ یہ 3139 سے 4324 ہوئیں۔چار درجاتی فارمولے کے مطابق ری فکسیشن کے نتیجے میں سترہویں گریڈ مردانہ کی سیٹیں 6162 سے کم ہوکر 4701 رہ گئیں،کل کمی ہوئی۔خواتین لیکچرز کی سیٹیں 2468 کم ہوئیں۔ یہ 7513 تھی جو 5045 رہ گئیں۔