اس بلاک چین سسٹم کے ذریعے تمام یونیورسٹیوں کے ریکارڈ کی ہائر ایجوکیشن کمیشن تک رسائی ہو چکی ہے تصدیق شدہ ڈاکومنٹس یونیورسٹیوں سے تصدیق کروا کر بھجوانے کی ضرورت نہیں رہی
لاہور ( نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ایک سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت طالب علموں کو ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے اب طاب علموں کو دفاتر کے چکر لگانے اور دیگر مشکل عوامل سے گزرنے بغیر گھر بیٹھے ڈگری تصدیق ہو سکے گی یہ بلاک چین سسٹم ساری مشکلات دور کر دے گا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام چیرمین ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ ٹیم کو اس آسان اور تیز ترین سسٹم کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب طالب علموں کو کسی یونیورسٹی یا دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے یہ نیا بلاک چین سسٹم ٹمپر پروف ڈیجیٹل والٹ کا کام کرئے گا تمام یونیورسٹیوں کو اس سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے تمام ریکارڈ اس کے اندر آ چکا ہے اور اب تصدیق کے لیے کسی ڈاکومنٹ کو بھجوانے کی ضرورت نہیں رہی
