2025 Latest News Press Releases

فارسی ادب کی محقق بسمہ اکرام ڈاکٹر بسمہ اکرام ہو گئیں

میڈم بسمہ اکرام نے اپنا یہ تحقیقی مقالہ فارسی ادب کی بلند پایہ سکالر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی چیر پرسن شعبہ فارسی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور کی زیر نگرانی مکمل کیا

لاہور (خبر نگار )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے کوٹ خواجہ سعید لاہور کی شعبہ فارسی کی اسسٹنٹ پروفیسر بسمہ اکرام نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی میڈم بسمہ اکرام نے یہ تحقیقی مقالہ لاہور کالج برائے خواتین لاہور کی شعبہ فارسی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر نگرانی مکمل کیا ان کی سپر وائزر محترمہ ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ فارسی ادب کی ایک بلند پایہ سکالر ہیں اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں طور وائس چانسلر خدمات سر انجام دے چکی ہیں ان کے مقالے کا عنوان تھا ،،پایان نامہ جہت دریافت درجہ دکتری تحلیل ،پردسی و تصحیح راحت العاشقین ، ملفوظات سلیمان تونسوی (از بحش ششم تا دہم ) گرد اور ندہ: میاں محمد بن موسیٰ درزی. ..کل مورخہ 26 جون 2025 کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ بسمہ اکرام نے اپنے مقالے پر بات کی اور ممتحنیں کے سوالات کے جواب دئیے کامیاب دفاع کے بعد انہیں ڈاکٹر یٹ کا حقدار قرار دے دیا گیا اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے

Related posts

اس ماہ کی تنخواہ و پینشن ایڈوانس چھبیس مارچ تک سرکاری ملازمین و پینشنرز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونا جاہیے ۔۔محکمہ خزانہ

Ittehad

  پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

Ittehad

الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی ہٹا لی پنجاب حکومت نے لگا دی

Ittehad

Leave a Comment