HED News Latest News

پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ کے جائزے اور ترامیم کے لئے کمیٹی قائم

لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 15 مئی کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کاکام پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 1976ء ایکٹ کا مکمل طور پر جائزہ لینا اور اس میں ترامیم تجویز کرنا بتایا گیا ہے۔کمیٹی کو 30روز میں جائزہ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔اس کمیٹی کی چئیرمین شپ ساہیوال بورڈ اور پنجاب بورڈز کمیٹی کے چئیرمیں کے سپرد کی گئی ہے۔پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کے چئیرمین اس کے ممبرز ہوں گے۔ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری (لیگل )،ڈپٹی سیکرٹری بورڈزاور سیکرٹری لاہور بورڈ بھی اس کے ممبر ہوں گے۔سیکرٹری لاہور بورڈ پنجاب بورڈز کمیٹی کے بھی سیکرٹری ہیں اور وہ اس جائزہ کمیٹی کے بھی سیکرٹری ہوں گے۔

Related posts

اس ماہ کی تنخواہ و پینشن ایڈوانس چھبیس مارچ تک سرکاری ملازمین و پینشنرز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونا جاہیے ۔۔محکمہ خزانہ

Ittehad

  صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ مکمل۔ہو گئی۔ڈیڑھ سو زائد مرد و خواتین گریڈ بیس میں ترقی پا گئے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ الیکشن ری شیڈولنگ،ووٹرز کی تعداد مزید کم

Ittehad

Leave a Comment