2024 HED News Latest News

کالجوں میں ٹیچنگ/نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری بذریعہ بائیو میٹرکس ۔پائلٹ پروجیکٹ لاہور ،راولپنڈی اور ملتان سے آغاز ہوگا

فیصلہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا بائیو میٹرکس حاضری کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز لاہور ،راولپنڈی اور ملتان سے کیا جائے کامیابی کے بعد اس کا دائرہ صوبے کے دوسرے کالجوں تک پھیلایا جائے گا دو گورنمنٹ کالجز پبلک سیکٹر میں قائم کرنے کے منصوبے کو آخری شکل دی گئی جن میں کالج برائے خواتین جک 67جے بی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج کھڈیاں ضلع قصور شامل ہیں۔سب کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث ائے

ماضی میں یہ دو مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوا ۔حاضری کی بجائے کلاسز کو یقینی بنانے کی ترغیب دی جائے تو یہ زیادہ بامقصد ہو گا ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

لاہور ۔۔گذشہ دنوں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں ممبر ایجوکیشن ونگ پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب لاہور،چیف انجنیئر سنٹرل زون پی ڈبلیو ڈی ڈائریکٹر ایجوکیشن فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز قصور شریک ہوئے اس اجلاس میں تین منصوبوں کو آخری شکل دی جائے پہلا اور اہم منصوبہ سرکاری کالجوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری کو بائیو میٹرکس سسٹم سے منسلک کرنا ہے اس سلسلے کی ابتدا تین شہروں لاہور ،ملتان اور راولپنڈی میں پائلٹ پروجیکٹ سے شروع کیا جائے گا اگر کامیاب رہا تو پھر اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا دوسرا منصوبہ فیصل آباد کے مضافات میں چک 67 جے بی میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اور ضلع قصور کے مضافاتی علاقے کھڈیاں میں ایک میل گورنمنٹ کالج قائم کرنے کو آخری شکل دیا جانا تھا اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی باڈی کے ایک اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا اور اپنا بیانیہ جاری کیا ہے کہ حکومت اس بات کو ضروری خیال کرتی ہے کہ اساتذہ فزیکلی ان اوقات میں حاضر ہوں جب انگوٹھا حاضری کے لیے مقرر ہیں اس کی بجائے اساتذہ میں محب وطنی کے جذبات اجاگر کرکے احساس ذمہ داری پیدا کی جائے اور وہ اس جذبے سے سر شار ہو کر کلاسز کو پورا دیانت داری سے پڑھائیں اور قوم کے نونہالوں کو قومی ترقی پر گامزن کریں

Related posts

سرکاری اداروں میں جشن آزادی تزک و احتشام سے منایا جائے

Ittehad

تحریری یقین دہانی پر آگیگا ہم خیال کا دھرنا موخر

Ittehad

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چکوال کے پندرہ  اساتذہ کامرس کالج میں ایڈجسٹ 

Ittehad

Leave a Comment