2022 Latest News Press Releases

دھرنا جاری ہے — سازشی عناصر کے گمراہ کن پروپیگنڈہ میں مت آئیں ۔۔اس بارے میں فیصلہ صرف پے پروٹیکشن کمیٹی ہی کر سکتی ہے

پے پروٹیکشن کمیٹی کے رہنما پروفیسر غلام مرتضی اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر غلام مصطفی اور پی پی ایل اے کے مرکزی سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر احمد ندیم کے بیانات کو درست تسلیم کریں

اتحاد اساتذہ اور پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی نے اپنے پنجاب بھر کے دور دراز کے علاقوں میں پھیلے کالج اساتذہ کو سازشی عناصر کے گمراہ کن پروپیگنڈہ سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے کل آگیگا اور اپیگا کے کچھ لوگوں نے صوبائی اعلی آفیسران سے ملاقات کی جو صوبائی چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ہوئی صوبائی ملازمین کے وفد کی قیادت اسلام آباد سے آئے ہوئے رہنما جناب رحمان باجوہ اور کلرک سکول اساتذہ ۔ہیلتھ ورکرزاور کالج اساتذہ کے کجھ لوگ ملازمین کے نمائندے کے طور پر شامل تھے سیکرٹری سکولز سیکرٹری فنانس حکومتی وفد میں شامل تھے کالج کا پے و  سروس پروٹیکشن کا ایشو نہ تو ایجنڈے کا حصہ تھی اور نہ اس پر بات کرنے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بلوایا گیا تھا البتہ سکول کیڈر کے پے پروٹیکشن کے معاملے عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر بات ضرور ہوئی ہمارے اور حکومت پنجاب کے درمیان پے اینڈ پروٹیکشن پر 2019 سے ڈیڈ لاک چل رہا ہے کہ اس سمری سے بات آگے چلائی جائے جس کا تحریری وعدہ کیا گیا تھا کیوں تین سال سے یہ کابینہ کمیٹی میں پیش ہو کر نوٹیفائی نہیں ہو سکی وہ وزیر تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کے ذمہ داران اس کا جواب دیں ہم دوبارہ بات الف سے شروع نہیں کرنا چاہتے کچھ عناصر حکومت کے ایما پر معاملے کو الجھا رہے ہمارا معاملہ دوسروں سے الگ ہے ہم صرف وعدے کی تکمیل میں نوٹیفیکیشن چاہتے ہیں دوسروں سے منسلک کروا کر کیس خراب کرنے والوں سے بچیں انہیں اس سے الگ رہنے کا مشورہ دیں 

Related posts

مختلف یونیورسٹیوں سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پول میں آنے والی دس خواتین کی تعیناتی

Ittehad

پینشن کیسز کی تیاری میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے ۔چیف سیکرٹری

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کی منتظر 19 خواتین کی دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ تاحال نہیں پہنچ سکیں

Ittehad

Leave a Comment