2023 General Notifications Latest News

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پوسٹنگ /ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی

انتہائی ضروری اور قابل فہم صورت میں کمیشن کی اجازت سے البتہ پوسٹنگ / ٹرانسفر ۔کی۔جا سکیں گی پرنسپل کے عہدے پر پوسٹگ کے منتظر ،گریڈ بیس میں ترقی کے بعد پوسٹنگ کے منتظر مرد وخواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر ،گریڈ انیس میں ترقی کے بعد پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ کے چہرے مرجھا گئے

کسی بھی ملازم کو الیکشن کمیشن کے طریقہ کا ر کے بنا چھٹی بھی نہیں دی جائے گی سواے میٹرنٹی لیو اور میڈیکل یو کے ۔یہ بھی کہا ہے کہ یہ ملازمین موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اپنی جائے تعیناتی کا مقام نہیں چھوڑیں گے اور ایکشن ٹریننگ کے لیے بلائے جانے پر وہاں حاضر ہو نگے

السلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے سرکاری ،نیم سرکاری اور خود مختار اداروں میں پوسٹگ/ ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے البتہ کمیشن کی اجازت سے مفاد عامہ میں یہ کی بھی جا سکتی ہیں جس کے لیے محکمے کو وہ جائز وجہ کی وضاحت بتا کر ایک درخواست کمیشن کو دینا ہو گی اگر اجازت دی گئی تو یہ پوسٹگ/ٹرانسفر ز کر سکیں گے یہ طریقہ کار اتنا لمبا اور پچیدہ ہے کہ بعض اوقات ہفتوں لگ جاتے ہیں چنانچہ گریڈ اٹھارہ سے انیس اور انیس سے بیس میں ترقی پانے والے سینکڑوں اساتذہ کے اس خبر کے آنے سے جہرے مرجھا گئے ہیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ۔ان اداروں کسی بھی ملازم کو الیکشن کمیشن کے طریقہ کا ر کے بنا چھٹی بھی نہیں دی جائے گی سواے میٹرنٹی لیو اور میڈیکل یو کے ۔یہ بھی کہا ہے کہ یہ ملازمین موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اپنی جائے تعیناتی کا مقام نہیں چھوڑیں گے اور ایکشن ٹریننگ کے لیے بلائے جانے پر وہاں حاضر ہو نگے

Related posts

   اتحاد اساتذہ پاکستان سو فیصد خالی سیٹوں پر پرموشنز کروانے کا تہیہ کیے ہوئے،۔،، تعطیلات کے بعد رابطوں میں تیزی لائی جائے گی 

Ittehad

سبسیڈائزڈ ایجوکیشن فراہم کرنا حکومت کا فریضہ ہے۔۔حکومت اس سے پہلو تہی کر رہی ہے

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک سو چھیانوے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے احکامات جاری

Ittehad

Leave a Comment