2021 HED News Latest News

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

حکومت پنجاب نے کنٹیجنسی  (ہنگامی اخراجات ) کے طریق کار کو آسان بنانے اور سہل بنانے کے لیے مالی سال دو ہزار اکیس /بائیس کے لیے آسان اسائنمنٹ پروگرام کا اجراء کیا ہے پہلے اس کا نام  ایس ڈی اکاؤنٹ تھا اس کے تحت پرنسپل اپنی ضروریات کا  بجٹ بنا کر اپنے انتظامی سیکرٹری کے وسیلے سے سیکرٹری خزانہ کو بھجواتے تھے وہ منظوری کے بعد سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ پرنسپل تک پہنچتے تھے۔ ضلعی خزانہ اس سلسلے میں رقوم کا حساب رکھتا تھا اب اس میں کچھ تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ اب سب کام انتظامی سیکرٹری کرے گا۔ دوسرا یہ کہ بل اکاؤنٹ آفس  پاس کرے گا وہ ہی چیک بک جاری کرے گا اور ان رقوم کا حساب رکھے گا۔ گورنمنٹ کالجز کے اساتذہ و دیگر عملے کی تنخواہوں و دیگر معاملات کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں وہ پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔ وہ لیٹر جس کی بنا پر خدشات پیدا ہوئے ہیں یا پیدا کئے جا رہے ہیں وہ یونیورسٹیوں اور مکمل خود مختار اداروں کے بارے میں ہے جو ایچ ای سی کے ماتحت کام کرتے ہیں اور حکومت انہیں گرانٹ مہیا کرتی ہے۔

Related posts

انتقال پر ملال ۔۔۔۔ صدمات۔

Ittehad

آگیگا  کے پلیٹ فارم سے لاہور میں جد وجہد حصول حقوق   ملازمین کی پھر سے شروعات ۔اتحاد اساتذہ کی بھر پور شرکت 

Ittehad

لیکچررز کی اپ گریڈیشن اور فوری نوٹیفکیشن کے اجراء کی پیپلا قیادت کو  یقین دہانی

Ittehad

Leave a Comment