2025 Latest News Obituary

مشہور شاعر اورماہر تعلیم سابق پروفیسر عباس علی عاصم المعروف ،،عاصم صحرائی،،انتقال کرگئے

ان کیےشاعری کے مجموعے ،،قحط الرجال،، نے شہرت پائی سائیکالوجی میں ڈاکٹریٹ کی اور اس مضمون میں نو کتب تصنیف کیں

لاہور(خبر نگار) معروف شاعر ،ماہر تعلیم اور سائیکالوجی کے سابق پروفیسر عباس علی عاصم المعروف ،،عاصم محرائی ،،گذشتہ رات انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 75 برس تھی ان کی زندگی جہد مسلسل کی داستان ہے ایک بچہ جس کے والدین آگے پیچھے کا کوئی پتہ نہیں تھا کسی نیک صفت کو قیام پاکستان کے وقت مہاجر کیمپ سے ملا اس نے ان کا نام عباس علی رکھا پالا پوسا اور پڑھایا لکھایا زندگی کی صعوبتیں برداشت کرتا بڑا ہوا تو طبعیت حساس ہونے کے سبب شاعری کی جانب میلان ہوا سکول کالج کی تعلیم کے دوران شاعری میں نام پیدا کر لیا لیڈر شپ کی کوالٹیز تھیں کالج میں سٹوڈنٹس یونین کا صدر منتخب ہوگئے شاعری کالج میگزین میں چھپنا شروع ہو گئیں سلسلہ جاری رہا اور شاعری میں بھی پختگی آتی گئی معروف شاعر کے طور پر جانے جانے لگے ان کی شاعری کا مجموعہ ،،فحط الرجال،، شائع ہوا تو اسے خاصی شہرت ملی مرحوم عباس علی عاصم عرف عاصم محراحی نے ایم اے سائیکالوجی کی اور سائیکالوجی کے لیکچرار منتخب ہوئے گورنمنٹ کالج لاہور جو اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نام سے موسوم ہےمیں ایک عرصہ درس و تدریسی کے فرائض سر انجام دینے کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو کر ایم اے او کالج لاہور ا گئے دوران ملازمت انہوں نے سائیکالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی ان کی انفرادیت ہے کہ انہوں نے سائیکالوجی کے جدید رجحانات پر قلم اٹھایا اور کتب تصنیف کیں جن پر انہیں مقبولیت ملی ان میں

psychology of Arts. Literature and music psychology of Religion ana parapsychology Exploring psychology , Parapsychology theory and practice History of system of psychology

انہوں نے سائیکالوجی کی نو کتب تصنیف کیں آٹھ تو شائع ہو گیں آخری ان کی ناسازی طبیعت کی بنا پر اشاعت سے رہ گی 2007 مین دوبارہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چلے گئے جہاں سے وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2011 میں ریٹائر ہوئے تو سائیکالوجی کے اساتذہ سے کوئی زیادہ رابطہ نہ رکھ سکے آخری سال تو مکمل ثنہائی میں گزرے علیل تو تھے ہی مگر پندرہ فروری کی رات طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ وفات پا گئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے

Related posts

میاں چنوں ۔۔سابق پرنسپل مرد آہن پروفیسر عبد الغفار ڈوگر انتقال کر گئے

Ittehad

جیت کا جشن۔۔موسیقی اور لنچ اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنماؤں کی شرکت

Ittehad

دوران سروس انتقال کر جانے والوں کے خاندانوں کو مالی مفادات کے کر دینا پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنماوں کی زمہ داری ہے

Ittehad

Leave a Comment