آج کل محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ رمضان المبارک اور کرونا کو بھول کے صرف ایک ہی موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ پرفارما جو محکمہ کی جانب سے آیاہے اسے کسے پر کر کے آٹھ مئی سے قبل محکمہ کو بھجوا نا ہے اکثریت اس کے مندرجات سے نا آشنا ہیں اور ایک دوسرے سے سمجھنے کے لیے کوشاں ہیں اور بعض نے تو وکلا سے رابطہ کر رکھا ہے فائلر اساتذہ کا مکمل ڈیٹا ایف بی آر کے باس موجود ہے دراصل ہمارے اساتذہ انجمن معصومین ہے یہ ان کے لیے ہے جو ان سے دس گنا مشاہدے وصول کرتے ہیں رشوتیں اکھٹی کرتے ہیں کیک بیک وصول کرتے ہیں دوسرے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے نام پر ملک کے اندر اور غیر ممالک میں جائداد خریدتے ہیں ماہرین جب ملکی دولت سے خطیر رقم غائب پاتے ہیں تو کھوج لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے پتہ چل بھی جائے تو کب یہ دولت واپس آتی ہے کوئی کاروائی بھی نہیں ہوتی آپس کی تو بات ہے ایسے لیٹر مرلی محکمہ میں بھجوا کر خامخواہ شرفاء سفید پوشوں کو ہراساں کرتے ہیں اساتذہ پریشان ہرگز نہ ہوں یہ آپ سے متعلق ہے ہی نہیں