2020 Latest News Press Releases

عظمت اللہ سرگانہ پر قاتلانہ حملہ کے مرتکب افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے

گورنمنٹ کالج شور کوٹ کے پولیٹیکل سائنس کے استاد ۔اتحاد اساتذہ کے رہنما اور آئندہ پی پی ایل اے الیکشن میں ڈویژنل نائب صدر کے امیدوار جناب مہر عظمت اللہ سرگانہ کو گھر سے کالج جاتے ہوئے علاقے کے بد قماش عناصر جو اسلحہ سے لیس تھے قاتلانہ حملہ کیا ان کی خوش قسمتی کہ موقع پر بہت لوگ جمع ہو گئے جس پر انہیں راہ فرار اختیار کرتے ہی بنی وہ جاتے جاتے قتل اور انتہائی اقدام کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوے پی پی ایل اے فیصل آباد ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت پروفیسر ناصر جاوید جپہ منعقد ہوا جس میں اس اندوہناک واقعے کی سخت مذمت کی گئی سابق مرکزی صدر پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم اور نئے نامزد مرکزی صدر پروفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ نے اس واقعےکو سخت افسوس ناک قرار دیا ہے اور وزیر اعلی۔ آئی جی پولیس اور ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے سزا دلوائی جائے  اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Related posts

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحان کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

سلیکیٹی اسسٹنٹ پروفیسر فیمیلز بیج 2015 اور 2017 کی خصوصی توجہ کےلیے

Ittehad

گریڈ سترہ سے اٹھارہ کی ترقی کے لیے 1401تا 1994 تک کے مکمل کیسز آج سیکریٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

Leave a Comment