2024 Latest News Press Releases

لیہ۔ پروفیسر طارق مومن کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں شاندار ،تقریب پذیرائی ،

مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کی ریٹائرمنٹ تو اکتیس دسمبر 2024 کو ہوگی موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے دوستوں نے قبل از ریٹائرمنٹ ،تقریب پذیرائی ، چودہ دسمبر کو ہی منعقد کرنے کا اہتمام کیا خوبصورت اننگز کے اختتام پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

لیہ ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے پروفیسر عریبک اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما محمد طارق مومن مدت ملازمت مکمل کر کے 31 دسمبر 2024 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں موسم سرما کی تعطیلات کے پیش نظر اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے ان کی خدمات کے اعترافات کے لیے ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا محترم پروفیسر طارق مومن نے تدریسی سفر کی شروعات 29 اکتوبر 1988 کو بطور لیکچرر عریبک کیا 3 جنوری 2005 کو انہیں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی 30 مارچ 2016 کو دوسری بار ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے آٹھ مارچ کو تیسری ترقی پاکر پروفیسر آف عریبک کے عہدے پر تعینات ہوئے ان کی عربی ادب اور معلم کے طور پر تو گراں قدر خدمات ہیں ہی ان کی اتحاد اساتذہ پاکستان اور اساتذہ حقوق کے حصول کے ہی خدمات ناقابل فراموش ہیں تقریب میں مقررین نے ان کی خدمات کا ذکر اپنے اپنے انداز میں کیا

یہ تقریب شعبہ اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے خوبصورت سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ پروفیسر ذوالفقار علی حیدری ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیہ پروفیسر حافظ محمد اسحاق صاحب، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین ، سابق پرنسپلز جناب پروفیسر ڈاکٹر مزمل صاحب ، پروفیسر مہر اختر وہاب صاحب ، پروفیسر مہر محمد افضل رضا صاحب ، پروفیسر ملک بہادر ڈلو صاحب ، سابق پروفیسر ز جناب سبطین خان سرگانی صاحب ، پروفیسر محمد اسلم نعمانی صاحب، پروفیسر ملک ریاض صاحب ، پروفیسر سید تقی شاہ صاحب ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوک اعظم کے سابق پرنسپل پروفیسر حبیب اللہ صاحب کے ساتھ پروفیسر میاں محمد اکرم صاحب ،پروفیسر ڈاکٹر غلام علی صاحب ، پروفیسر محمد ساجد صاحب ، پروفیسر قیصر وسیم صاحب، شریک ہوئے

Related posts

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بوگس تعیناتی احکامات جاری کرنے پر آنٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

Ittehad

  ترقیوں کی تازہ ترین خبریں ،ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا نوٹیفکیشن کل۔جاری ہوگا

Ittehad

گریجویٹ کالجوں میں خاص موضوعات پر سیمنارز کا انعقاد کیا جائے

Ittehad

Leave a Comment