ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ایچ سی ڈی نے ایچ ای سی کو خط لکھ دیا
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب بے پنجاب کے نو ڈویژنوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز تعینات کرنے کےلیے صلاحیت جانچنے کے ایک تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس ٹیسٹ کے انتظامات کی زمہ داری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو سونپی ہے اس ضمن میں ایچ ای ڈی نے ایچ ای سی کو ایک خط لکھا ہے جس میں چیرمین کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اٹھائیس جولائی بروز منگل بوقت ساڈھے گیارہ بجے ارفا کریم آڈیٹوریم کے ہال میں پچاس امیدواران کے ٹیسٹ کا بندوبست کروا دیں یاد رہے کہ جنوری میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور تعیناتی کیلئے شیڈول اور طریقہ کار کا اعلان کیا گیا لیکن کرونا کی صورتحال کی بنا پر دو مرتبہ یہ ٹیسٹ اور انٹرویو ملتوی ہونے