2021 HED News Latest News

پنجاب کے تیرہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ،ایک خاتون ڈائریکٹر اوردو خواتین پرنسپل درکار ہیں فوری ان لائن درخواست دیں

 ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کے دفتر میں خاتون ڈائریکٹر پنجاب کے تیرہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دو خواتین کالجز میں آسامیاں خالی پڑی ہیں جن اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیاں خالی ہیں ان میں اٹک ۔بہاولپور۔ بہاولنگر ۔چنیوٹ۔ڈیرہ غازی خان۔فیصل آباد ۔خوشاب۔لودھراں۔ناروال۔رحیم یار خان۔راجن پور۔راولپنڈی اور شیخو پورہ شامل ہیں  جن خواتین کالجز میں پرنسپل کی آسامیاں خالی ہیں ان میں گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی  اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین صادق آباد رحیم یارخان شامل ہیں خواہشمند خواتین وحضرات ایچ ای ڈی پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں چھ جنوری تک بھجوا سکتے ہیں خاتون ڈائریکٹر کے لیے صرف ایسوسی ایٹ پروفیسر ۔چیف انسٹرکٹر خاتون جو کسی بھی سرکاری کالج میں کام کر رہے ہوں درخواست دینے کے اہل ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامی کے لیے گریڈ اٹھارہ کے مرد وخواتین اسسٹنٹ پروفیسر جو سرکار ی ادارے میں کام کر رہے ہوں درخواست دے سکتے ہیں خواتین کالجز کی پرنسپل کی پوسٹ کے لیےایسوسی پروفیسر / پروفیسر خواتین جو کسی سرکاری کالج میں کام کر رہے ہوں درخواست دینے کے اہل ہونگےمندرجہ بالا آسامیوں کے لیے ایچ ای ڈی کے پورٹل پر مورخہ چھ جنوری دو ہزار اکیس تک درخواستیں بھجوائی جا سکتی ہیں

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کی قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی؛  دعوے اور حقائق

Ittehad

ایچ ای آر ایچ پرغیر تصدیق شدہ 7736اساتذہ اب کیا کریں

Ittehad

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرر ،اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتی

Ittehad

Leave a Comment