2021 HED News Latest News

راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر کی خالی نشست کے لیے اہل امیدوار درخواست دیں

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی وویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی وائس چانسلر کی خالی نشست کے لیے اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کی ہیں اس آسامی کے لیے اس سے قبل سولہ ستمبر دو ہزار بیس کو بھی اشتہار دیا تھا مگر مطلوبہ اہلیت کے امیدوار نہ مل سکے لہذا دوسری مرتبہ مشتہر کرنا پڑا۔ امیدوار کے لیے عمر کی حد پینسٹھ سال سے زائد نہ ہونے کی شرط ہے ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یا یونیسکو کی فہرستِ میں شامل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہو  سینئر ماہر تعلیم ،ریسرچ یا انتظامیہ کی لیڈرشپ کا تجربہ رکھتا ہو۔  نمایاں ریسرچ اور پبلیکیشن کا ریکارڈ ہو                            وائس چانسلر کی مدت کا دورانیہ چا سال پر محیط ہو گا  پروفیسر یونیورسٹی کی آخری سٹیج کی یا پروفیسر جو ٹنیور ٹیک پر کام کرتے ہیں ان کے مساوی تنخواہ  تعین گورنمنٹ کرئے گی۔   مزید تفصیلات ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ  پر موجود ہیں۔                           www.hed.punjab.gov.pk

ان لائن درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ دو فروری دو ہزار اکیس ہے جن امیدواران نے سولہ ستمبر کو درخواست دی تھی وہ بھی دوبارہ درخواست دیں گے

Related posts

طالبان نے مخلوط تعلیم بندکروادی۔پاکستانی طالبات نے واپس آکر میڈیکل میں داخلے کا مطالبہ کر دیا

Ittehad

یکساں نصاب تعلیم پرائمری 2021 مڈل 2022 اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری 2023سے نافذ

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر انوار الحق چوہدری انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment