2024 HED News Latest News

ڈویژنل ڈائریکٹر کی خالی پوسٹوں کے لیے پھر اپلائی کریں

سیکریٹریٹ کے خط کے مطابق طے شدہ شیڈول کی رو سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے نئے پینل ارسال نہیں کیے لہذا یہ جلد روانہ کریں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن آفیس کے ذمہ داران وائس میسج اور دیگر ذرائع سے پیغام دے رہے ہیں کہ پرسوں 24 فروری شام تک درخواستیں ڈائریکٹوریٹ کو دیں اور وہ یہ درخواستیں 26,کو سیکریٹریٹ کو بجھوائیں امیدواران تذبذب کا شکار جاتی ہوئی حکومت کے اشتہار پر درخواست دینے کا کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں نئی حکومت کی پالیسی کیا ہو گئی واضح نہیں

لاہور نمائندہ خصوصی کل محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب 12 دسمبر 2023 کو منسٹر سیکریٹری کمیٹی کے منتخب شدہ ڈائریکٹرز کی سمری کو مسترد کر دیاگیا اور ان خالی آسامیوں پر ایڈیشنل چارج دئیے گئے تو ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ان ڈویژنل ڈائریکٹرز کے پینل از سر نو بھجوائے جائیں کل جو لیٹر خط جاری ہوا ہے اس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو کہا گیا ہے کہ یہ پینل جلد از جلد ارسال کریں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے ذمہ داران نے اس کی بنیاد پر ڈائریکٹرز۔ و ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خط لکھا ہے اور ساتھ ہی وائس میسج بھی دیا ہے کہ سات ڈویژنوں بہاولپور ،ڈی جی خان ،گوجرانوالہ ،ملتان ،لاہور ،راولپنڈی اور سرگودھا کے پینلز پیر 26 فروری 2024 تک بجھوا دیں ساتھ ہی نو کالجوں کے پینل بھی ارسال کریں جن میں وہ کالجز شامل ہیں جن کے پہلے انٹرویوذ کے نام شامل نہیں تھے یا بعد میں یہ پوسٹیں خالی ہوئیں لیکن سوال یہ ہے کہ وہ جو سینکڑوں پرنسپلز کے انٹرویوز کے بعد نام فائنل ہوئے ان میں سے کچھ کے کامیاب اُمیدواروں کے نوٹیفکیشن ۔جاری ہو سکے یہ سیکرٹری جاوید محمود ۔اختر کا زمانہ تھا ان کی ٹرانسفر ہوگئی تو سجاد ظفر ڈال نے چارج سنبھالا انہوں نے اور بعد میں مستقل سیکرٹری جناب خالد سلیم نے نوٹیفائی کیے آپ ان سینکڑوں منتخب پرنسپلز میں تذبذب اور بے یقینی کی فضا ہے کہ اس کا کیا ہوگا غالبا بیوروکریسی اگلی آنے والی حکومت کے اشارے کی منتظر ہے کہ ان کی کیا پالیسی بنتی ہے ڈائریکٹرز کی پوسٹ پر درخواست دینے والوں کا حال بھی ایسا ہی ہے کہ نا جانے ان چند روز کی مہمان اس نگران حکومت کے اشتہار پر درخواست دینے کا کوئی فائیدہ بھی ہے کہ نہیں شاہد ان درخواستوں نے ردی کی نوکری کی نذر تو نہیں ہو جانا کون جانتا ہے

Related posts

حکومت پاکستان نے عید الاضحی پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر ریا

Ittehad

ریٹائر ہونے والے ملازمین پر بم گرایا انکیشمنٹ رولز میں بڑی تبدیلیاں

Ittehad

برٹش  کونسل سکالرشپ 2023بیچلر ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند متوجہ ہوں

Ittehad

Leave a Comment