2024 HED News Latest News

پنجاب کی پچیس یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے لیے اشتہار

مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدواران چوبیس جون تک درخواستیں دے سکتے ہیں عمر 65 سال تک ہو ایچ ای سی یا یونیسکو کی رجسٹرڈ لسٹ کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری۔تجربہ بطور سینئر اکیڈمیشن ،ریسرچ اور مینجمنٹ میں قائدانہ ہونا چاہیے منفرد طرح کی ریسرچ اور پبلیکیشن کا ریکارڈ رکھنا بھی شرائط میں سے ایک ہے

ہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےلیے کوالیفیکیشن ،تجربہ اور متعلقہ مطلوب دستاویز الگ الگ ہیں اور وہ ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں ان کی بنیاد پر شاٹ لسٹنگ ہوگی اور صرف شاٹ لسٹنگ کے مرحلے میں کامیاب امیدواران کو ہی انٹر ویو کے لیے طلب کیا جائے

ویسے یہ مشق کئی سال سے کی جا رہی ہے اشتہار آتا ہے درخواستیں موصول ہوتی ہیں سرچ کمیٹیاں بنتی ہیں اور پھر نہ جانے کسی بنیاد پر پوسٹنگ تک بات نہیں پہنچ پاتی خدا کرئے اس مرتبہ ایسا نہ ہو آہستہ آہستہ بات پچیس یونیورسٹیوں تک جا پہنچی ہے چند ایک ہیں جن پر مستقل وائس چانسلر کام کر رہے ہیں

پروفیشنل ڈگری جاری کرنے والی یونیورسٹیز کے پرفارما نمبر 2 جبکہ باقیوں کے لیے پرفارما نمبر 1 پر کریں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔یکم جون کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب میں 25 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار دیا گیا ہے اس میں سے کئی تو ایسی ہیں جہاں یہ پوزیشن گذشتہ کئی سال سے خالی پڑی ہیں اور قائم مقام تعیناتی کر کے ایڈہاک پر کام چلایا جا رہا یہ نہیں کہ ان پر بھرتی کے لیے اشتہار نہیں دیا جاتا اشتہار آتا ہے درخواستیں دی جاتی ہیں اہلیت طے کی جاتی ہے سرچ کمیٹیاں بھی بنتی ہے کبھی بھرتی مقدمہ بازی کی نظر ہو جاتی ہے اور کبھی ترجیحات تبدیل ہو جاتی ہیں یوں وائس چانسلرز کے بغیر یونیورسٹیز کی تعداد پچیس تک پہنچ گئی ہے چند ایک ہی بچی ہوں گی جہاں مستقل وائس چانسلر کام کر رہے ہوں ان پچیس میں دو کیٹگریز کی جامعات ہیں ایک پروفیشنل جیسے انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس اور دوسری عام تعلیم کی ۔دونوں میں اہلیت کا معیار مختلف ہے اول الذکر میں درخواست گزاروں کو پرفارما نمبر 2 جبکہ دیگر کے لیے پرفارما نمبر 1 پر کرنا ہے مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک کو کلک کری

http://www.hed.punjab.gov.pk

Related posts

تین مردانہ اور دو خواتین کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات ۔۔اتحاد اساتذہ کی جانب سے مبارکباد

Ittehad

پے پروٹیکشن ہے کیا –۔غیر متاثرہ کالج اساتذہ سے معاملہ سمجھنے اور مدد کی اپیل

Ittehad

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کامران خان ٹرانسفر ۔محترمہ سارہ حیات ان کی جگہ لیں گی

Ittehad

Leave a Comment