محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے قومی اخبارات میں ایک اشتہار دیا گیا ہے جس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور،ڈیرہ غازی خان ۔فیصل آباد ۔گوجرانوالہ ۔ساہیوال اور سرگودھا کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر موزوں امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اہل امیدوار پرفارما اور مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ پانچ اگست پانچ بجے تک پہنچائیں امیدواران کی کم از کم قابلیت ایم اے /ایم ایس سی یا اس کے مساوی ہونا چاہیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ کو عمر 57 برس سے کم ہونی چاہیے امیدوار پنجاب گورنمنٹ میں یا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں انیس /بیس کے سول سرونٹ ہوں سرکاری آرگنائزیشن بشمول ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں انیس /بیس گریڈ کے عہدے پر فائز ہوں کم از کم آٹھ سال کا انتظامی تجربہ رکھتے ہوں دوخواست دینے کے اہل ہونگے ایسے امیدوار جو پہلے ہی پانچ برس مستقل یا عارضی چارج پر چیرمین رہ چکے ہوں درخواست دینے کے اہل نہ ہونگے اس پوسٹ کا دورانیہ تین سال ہے یا ریٹائرمنٹ تک جو بھی پہلے ہو جبکہ تنخواہ اور الاونسز اس کی ایک بنیادی تنخواہ اور الاونسز کے مساوی ہونگے شرائط مزید محکمہ طے کرئے گا جو بھی خواہشمند ہوں وہ درج ذیل ویب سائٹ پر کلک کر کے پروفارما حاصل کر سکتے ہیں
www.hed.punjab.gov.pk