2022 Latest News University / Board News

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو پروفیسرز و لیکچررز کی آسامیوں کے پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ کی خدمات درکار ہیں

پروفیسرز گریڈ اکیس کی گیارہ ۔ایسوسی ایٹ پروفیسرز   گریڈ بیس پروفیسرز کی پانچ ۔اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ اٹھارہ  کی آٹھ اور لیکچررز  گریڈ اٹھارہ کی تین آسامیاں ہیں امیدواران کے لیے لیکچررز کی آسامی کے لیے کم از کم ایم فل باقی کے لیے ڈاکٹریٹ ضروری 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو ہائر کلاسز کو پڑھانے کے لیے پروفیسرز ۔ایسوسی ایٹ پروفیسر۔اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچررز کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں درخواستیں ان لائن آٹھ جولائی تک دی جا سکیں گی پروفیسر گریڈ اکیس کیمسٹری۔ریاضی شماریات۔اکنامکس ۔انگلش لینگویج اور اپلائیڈ لنگوسٹکس ۔ماس کیمونیکیشن ۔سوشیالوجی قرآن و تفسیر ۔سورہ  ۔سیکنڈری سکول ایجوکیشن اور ڈسٹنس نان فارمل اور کنٹینیونگ  کی ایک ایک آسامی ہے ان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ تعلیم رکھنے والے درخواستیں دینے کے اہل ہونگے ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ بیس کی پانچ آسامیوں کےلیے ایگریکلچر ل سائنس ۔ اکنامکس۔شرح سٹڈیز ۔سپشل ایجوکیشن اور ایجوکیشنل پلاننگ  پالیسی سٹڈیز اور لیڈر شپ کے مضامین میں ایک ایک آسامی ہے ان کے لیے بھی پی ایچ ڈی کے حامل درخواست دینے کے اہل ہیں اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ انیس کی آٹھ اسامیاں ہیں جن میں ایگریکلچر سائنس میں ایک۔شماریات کی ایک۔ انگلش لینگویج اور اپلائیڈ لنگوسٹکس کی دو ۔ پاکستان سٹڈیز کی ایک ۔عربی کی ایک سیرت سٹڈیز کی ایک اور ڈسٹنس نان فارمل کی ایک اور کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک آسامی ہیں ان آسامیوں پر بھی پی ایچ ڈی تعلیم کے حامل درخواست دے سکتے ہیں  لیکچررز گریڈ اٹھارہ کی تین آسامیاں ہیں جن میں انوائرمنٹ سائنس ۔ انگلش لینگویج اور اپلائیڈ لنگوسٹکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایک ایک آسامی ہے جن پر ایم فل ایم ایس بھی درخواست دے سکتے ہیں امیدواران کو پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی آسامی کے لیے پانچ ہزار روپے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامی کے لیے دو ہزار  اور لیکچررز کی آسامی پر پندرہ سو روپے درخواست دینے کے لیے بطور پراسیسنگ فیس جمع کروانا ہونگے درخواستیں ان لائن وصول کی جائیں گی درخواست دینے کی آخری تاریخ آٹھ جولائی ہے 

Related posts

پنجاب بینوولینٹ فنڈ ۔ ناقص کارکردگی کو ون ونڈو کے ذریعے بہتر بنانے کا دعویٰ

Ittehad

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ مسائل اور تنازعات کا شکار

Ittehad

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment