لاہور( نمائندہ خصوصی ) کل مورخہ سولہ جنوری 2025 بروز جمعرات پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری ملازمین ملکر ایک جگہ اکھٹے ہو کر احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے جس میں قائدین آگیگا ،پیپلا،گریںنڈ ٹیچررز الائنس ،ایپکا اور دیگر تنظیموں کے رہنما اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کی وضاحت کریں گے اور حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ وہ انہیں کمزور نہ سمجھیں جس طرح یہ روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں یہ حکمرانوں کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیں میڈم فائزہ رعنا مرکزی صدر پیپلا اور جنرل سیکرٹری آگیگا نے پنجاب کے کالج اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کل کے اضلاع میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں میں ہراول دستے کا رول ادا کریں اپنی مصروفیات میں وقت نکال کر ان میں بھر پور شرکت کریں کل کے پچھتاوا سے آج کا یہ احتجاج درست اقدام ثابت ہو گاجنرل سیکرٹری پیپلا پروفیسر محبوب عارف اور صدر پیپلا گجرات ڈویژن پروفیسر افتخار شاہ نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں اساتذہ سے بھر شرکت کی اپیل کی ہے