2023 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے زوالوجی کے پروفیسر ملک خالد جاوید کل شام اچانک انتقال کر گئے

عمر تقریباً 58 برس تھی اور وہ کچھ ہی عرصہ بعد ریٹائر ہونے والے تھےخوبصورت شخصیت کے مالک تھے  شوگر کے پرانے مریض تھے مگر گردوں کے کب ہوگئے پتہ ہی نہ چلا ڈائلیسس کو جا رہے تھےک راستے میں وفات پا گئے  

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے شعبہ زوالوجی کے  اسسٹنٹ پروفیسر ملک خالد جاوید کل شام چار بجے گردے اچانک فیل ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا  58 برس تھی اور وہ اگلے سال چودہ نومبر 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے تھے ملک جاوید خالد نے بطور ایڈ ہاک لیکچرر 1996 سے گورنمنٹ کالج گوجرہ سے کیا کچھ عرصہ وہاں تدریسی خدمات سر انجام دیں اس دوران وہاں ایم ایس سی زوالوجی کی کلاسز کا اجراء کیا گیا جس میں ان کی محنت کو دخل ہے 2003 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے ریگولر لیکچرار زوالوجی ہوئے گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل تعینات ہوئے اور بھر گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد ٹرانسفر ہوگئے اور بقیہ سروس تا وفات یہاں خدمات سر انجام دیں انہیں ایک عرصہ سے  شوگر کا مریض لاحق تھا مگر وہ مکمل طور پر بظاہر صحت مند نظر آتے تھے حال ہی میں انہیں پتہ چلا کہ شوگر نے ان کے دونوں  گردے متاثر کر دئیے ہیں  یہ بہت خوفناک انکشاف تھا ڈاکٹروں نے ڈائیلسز تجویز کیا مگر مرض زیادہ شدت اختیار کر چکا تھا کل ڈائیلسز کے لیے ہی جا رہے تھے کہ موت نے آ لیا آنا لیلہ و آنا علیہ راجعون  اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوستوں نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے 

Related posts

اناسی کالج اساتذہ کی گریڈ بیس میں ترقی کا نوٹیفیکیشن ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد 

Ittehad

اسلام آباد کے سرکاری دفاتر بائیس مارچ سے چوبیس مارچ تک بند رہیں گے

Ittehad

سرکاری ملازمین بینولیٹ فنڈ سے بچوں کے وظائف کیلیے درخواستیں 31 مارچ تک جمع کروائیں

Ittehad

Leave a Comment