پروفیسر محمد انیس شیخ گورنمنٹ کالج شاہدرہ لاہور کے سیاسیات کے پروفیسر ہیں انہیں گزشتہ برس ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا ایڈیشنل چارج دیا گیا تھا جبکہ پروفیسر سید صفدر عباس بطور ڈائریکٹر ایڈمن زمانہ کے کام کر رہے ہیں انہیں ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے سونپا گیا ہے
لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے دفتر میں افسران کے چارجز میں رد وبدل کیا گیا ہے پروفیسر اف پولیٹکل سائنس گورنمنٹ کالج شاہدرہ لاہور جو ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کے اضافی چارج کے ساتھ گزشتہ برس سے خدمات سر انجام دے رہے تھے گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی پا گئے تو انہیں گریڈ بیس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی آسامی جو عرصہ دراز سے خالی پڑی تھی پر یکم ستمبر تک ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ان کی خالی ہونے والی آسامی۔ ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا چارج اسی دفتر میں پہلے سے تعینات ڈائریکٹر ایڈمن زمانہ پروفیسر سید صفدر عباس کو تین ماہ کے لیے سونپا گیا ہے