سکول کیڈر کے گیارہ ہزار سکول اساتذہ گزشتہ کچھ دنوں میں ٹراسفر ہوے ان میں سے چھ ہزار اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ٹرانسفرکے لیے درخواستیں دیں لیکن پانچ ہزار ایسے ہیں جنہیں زبردستی ٹرانسفر کر دیا گیا صوبائی وزیر تعلیم برآے سکولز کے مطابق کچھ سکولوں میں اساتذہ ضروت سے زائد تھے جبکہ کچھ ضرور ت سے کم تھے ان پانچ ہزار اساتذہ کو زیادہ تعداد والے سکولوں سے کم تعداد والے سکولوں میں ٹرانسفر کیا گیا ہے کوشش کی ہے کہ پرانے سکول سے نئے سکول کا فاصلہ دس کلومیٹر سے زیادہ نہ ہو مگر اساتذہ میں عدم اطمینان اور بے چینی پیدا ہو ئی ہے وزیر تعلیم نے ایک پورٹل کھولا ہے کہ اگر کوئی استاد سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو کچھ متبادل موجود ہے تو درخواست دے سکتا ہے