2023 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین نئے پپلا الیکشن کروانے پر معاہدہ طے پا گیا مشترکہ۔اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن کی تشکیل ہوگئی بارہ رکنی کمیشن کے غلام مصطفیٰ چیرمین جبکہ حنیف عباسی سیکرٹری ہونگے دیگر اراکین میں مرزا معین الدین ساہیوال ڈویژن ،چوہدری شوکت گجرات ڈویژن ۔پروفیسر منعم المحجوب لاہور ڈویژن  رضوان الحق شیخ  ڈی جی خان ڈویژن ،،پروفیسر ضیاء الحسن سرگودھا ڈویژن ،سید مجتبی حسن فیصل آباد ڈویژن داؤد ربانی پنڈی ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدتبسم بہاولپور ڈویژن فاروق احمد گوجرانولہ ڈویژن اور عقیل احمد ملتان ڈویژن ہونگے 

اتفاق رائے سے طے پایا ہےکہ ہر ڈویژن کا ممبر الیکشن کمیشن اپنے ڈویژن میں بطور الیکشن کمیشنر اپنے فرائض سرانجام دے گا اور  دوسری پارٹی کے نمائندہ کو بطور آبزور ہوگا 

ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ الیکشن کا عمل وسط دسمبر تک ہو جائے تاہم حتمی شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن 12 اکتوبر 2023 کو کرئےگا جس روز اس کا دوسرا اجلاس طے پایا ہے 

ممبر شپ  فیس اور امیدواران کی رجسٹریشن فیسیز  سابق الیکشن والی ہی ہونگی  فنڈز کی استعمال کو شفاف رکھنے کے لیے چیرمین اور سیکرٹری الیکشن کمیشن پپلا کے ناموں سے ایک اکاؤنٹ بنک میں کھولا جائے گا رقم نکلوانے کے لیے دونوں کے دستخط لازمی ہوں گے

الیکشن کمیشن کا اگلا اجلاس 12 اکتوبر 2023کو اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں ہوگا جس میں الیکشن شیڈول اور الیکشن بارے دیگر امور طے کیے جائیں گے

لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے اگلے انتخابات کروانے  کے لیے دو بڑی متحارب پارٹیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین طے پائے جانے والے معاہدے کے خد و خال  کچھ یوں ہیں کہ دونوں پارٹیوں کی باہمہ رضامندی سے ایک  الیکشن کمیشن کی تشکیل دی گئی ہے دونوں پارٹیوں کے  صدور اس میں شامل ہونگےجوہدری غلام مصطفیٰ اس کے چیرمین جبکہ تحریک اساتذہ کے صدر حنیف عباسی اس کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیںگے اس موقع پرایک تحریری اعلامیہ جاری کیا گیا اور ایک ویڈیو جاری ہوئی جس کو یہاں پوسٹ کیا جا رہا ہے

Related posts

سکول چھوڑ دینے والے دس لاکھ بچوں کو سکول واپس لانے کی حکومتی حکمتِ عملی

Ittehad

ڈاکٹر فاروق گجر اور ٹاؤن شپ کالج کے سات ڈیپارٹمنس کےصدور و ممبران فیکلٹی کی خدمات کا اعتراف

Ittehad

ملتان:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

Ittehad

Leave a Comment