2022 General Notifications Latest News

اپیکا کے بعد آگیگا سے بھی پندرہ فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس جلد نوٹیفائی کرنےکا حکومتی وعدہ

کل مورخہ سولہ مارچ دو ہزار بائیس حکومتی عہدیداروں اور آگیگا و اپیگا کے عہدے داران کے مابین مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق پنجاب  حکومت یہ طے کر چکی ہے کہ یکم مارچ دو ہزار بائیس سے وفاقی ملازمین کی طرح صوبائی سرکاری ملازمین کو بھی رواں  تنخواہوں میں پندرہ فیصد دسپیرثی دیڈکشن الاونس  دیا جائے گا اس الاونس کی اہلیت کی وہی شرائط ہو نگی جو پہلے سپیشل الاونس کے وقت طے ہوئیں تھیں سکول اساتذہ  کے پے پروٹیکشن و سروس پروٹیکشن کے متاثرین کا پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق  طے ہونے والی پالیسی بنا کراطلاق تیس روز کے کر دیا جائے گا سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ تیس روز کے اندر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آپ گریڈیشن بارے ایک سمری ارسال کرئے گا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لیبارٹری اسسٹنٹ گریڈ ون کی آپ گریڈیشن کا  جائزہ لے گا اور متعلقہ فورم پر اسے حل کروائے گا یاد رہے کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کے بارے میں یہ ہی اعلان آپیکا حاجی ارشاد گروپ اور اسی حکومتی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد کچھ روز قبل کیا گیا تھا

Related posts

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

گریڈ بیس میں ترقی پانے والی خواتین کے اساتذہ اطمینان رکھیں اتحاد اساتذہ پاکستان سرگرم ہے

Ittehad

تعلیمی بورڈ میں رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فوراً نکال دیا جائے 

Ittehad

Leave a Comment