2023 General Notifications Latest News

لیو انکشمنٹ کا مسلہ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ ساٹھواں سال نوکری کریں گے

لیو انکشمنٹ کی شرح کم تو ہوچکی ۔مگر دینے یا نہ دینے کا انحصار حکومتی مرضی پر ہے

سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ  سے پندرہ ماہ قبل اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کی تاریخ کی دوخواست دےگا کہ اس کے ساتھ ہی لازماً ایک سال کی ایل پی آر کی درخواست دے گا اگر یہ درخواست مسترد ہوتی ہے یعنی چھٹی رفیوز ہوتی ہے تو وہ آخری سال کام کرئے گا اور کم ریٹ والی لیو انکشمنٹ حاصل کرئے گا آخری سال ڈیوٹی سر انجام دینا اب مرضی پر نہیں محکمے کے افسران کی مرضی پر منحصر ہے 

اگر وہ نوٹیفکیشن جس کی باز گشت ہےجاری ہوگیا اور مرکز سے صوبے نے اپنا لیا تو آخری تین سالوں کی تنخواہوں کی اوسط پر پنشن اور گریجویٹی ملی تو ان میں پندرہ سے بیس فیصد  کمی ہو جائے گی اگر پورے زور سے رکوایا نہ گیا تونہ رکا تو 55 سے 60 کی عمر والوں کو آپشنل ریٹائر منٹ لینے میں دانشمندی ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) کرخت پنشن اصلاحات کی شروعات صوبہ پنجاب سے کی گئی یکم جون سے لاگو نوٹیفکیشن کے مطابق لیو انکشمنٹ اب آخری تنخواہ کی بجائے  اب ریٹائر  منٹ والے گریڈ کی پہلی سٹیج سے دی جائے گی یہ بات بھی لکھی گئی جس پر زیادہ غور نہیں کیا گیا کہ نہ صرف یہ کہ دی جانے والی انکشمنٹ پچاس فیصد کم کر دی گئی ہے بلکہ یہ بھی حکام کی مرضی سے ملے گی ہر ملازم ریٹائرمنٹ سے پندرہ ماہ قبل یعنی پونے انسٹھ  کی عمر میں  یہ بتائے گا کہ میں نے اگلے سال فلاں ماہ فلاں تاریخ کو مدت ملازمت مکمل کروں گا اور ساتھ ہی لازماً ایک سال کی لیو قبل از ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا (اگر ایک سال بنتی ہوگی تو یا جتنی بنتی ہوگی) یہ فیصلہ اعلی حکام پر ہے کہ وہ اسے منظور کر لیں یا رد  کر دیں اگر منظور کر لیں تو وہ ایل پی آر پر چلا جائے گا اور اگر رد کر دیں گے تو وہ ملازمت جاری رکھے گا اور ریٹائرمنٹ پر لیو انکشمنٹ حاصل کرئے گا وہ نوٹیفکیشن جو ابھی ہوا تو نہیں لیکن اس کا ڈرافٹ کہیں سے کلریکل لیول پر حاصل کیا گیا ہے اس کے آٹھ منفی اثرات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اب پنشن آخری تنخواہ کی بجائے آخری تین سالوں کی اوسط تنخواہ پر دی جائے گی اگر ایسا ہو گیا تو پنشن اور گریجویٹی میں پندرہ سے بیس فیصد تک کٹ لگ جائے گا لہذا اگر یہ یلغار روکی نہیں تو 55سے 60 سال کے درمیان والوں کو اس میں فایدہ ہے کہ وہ فی الفور ریٹائرمنٹ لے لیں اور ملازمت کو خیر باد کہہ دیں

Related posts

لیو انکیشمنٹ،تاخیری حربے بند کرکے فوری ادائیگیاں کی جائیں:اتحاد اساتذہ،پی پی ایل اے

Ittehad

گجرات ، گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرزاق انتقال کر گئے

Ittehad

ترقی کی منتظر خواتین و حضرات کی خصوصی توجہ کیلئے

Ittehad

Leave a Comment