این سی او سی کے فیصلے کے مطابق تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو چھ جون دو ہزار اکیس سے قبل ویکسین لگوانے کا بندوست کریں حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کا تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ جن کی عمر اٹھارہ سال سے زائد ہو اپنا قومی شناختی کارڈ اور ملازمت کا سرٹیفیکیٹ لیکر قریبی ویکسینیشن سنٹر پہنچ جائیں عملہ ان کے ڈاکومنٹس کی تصدیق کے بعد ویکسین لگا دے گا