2021 Akhbaar Latest News

تمام ملازمین کو پچیس ہزار روپے ماہوار پی ایچ ڈی الاونس دیا جائے ۔سندھ ہائی کورٹ

 سندھ ہائی کورٹ نے جمعہ  اکیس مئی کو ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت کو حکم دیا ہے کہ تمام پی ایچ ڈی ہولڈرز بشمول کالج اساتذہ کو پچیس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ وہ پندرہ یوم کے اندر سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کرئے کہ تمام ملازمین کو ماہانہ پچیس ہزار روپے پی ایچ ڈی الاونس دیا جائے ایک سرکاری ملازم ڈاکٹر لیاقت علی آبرو نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ کچھ ملازمین کو پچیس جبکہ دوسروں کو دس ہزار روپے ماہانہ پی ایچ ڈی دیا جا رہا ہے اور یہ ایک تفاوت ہے جسے دور کیا جانا چاہیے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں پچیس ہزار روپے یہ الاؤنس دیا جاتا ہے اور باقی سرکاری محکموں کے ملازمین کو یہ دس ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا ہے عدالت عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کو یکساں شرح سے یہ الاونس دیا جائے

Related posts

چیرمین ایچ ای سی کے عہدے پر کسی بیوروکریٹ کو لانے کی کوششیں کو ناکام بنائیں گے۔ڈاکٹر احتشام

Ittehad

پنجاب کے سرکاری ونجی کالجز موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اکیس اگست کو دوبارہ کھلیں گے 

Ittehad

چکوال۔۔۔انگریری ادب کے معروف استاد چوہدری لیاقت انتقال کر گئے 

Ittehad

Leave a Comment