2021 Latest News Press Releases University / Board News

فپواسا پنجاب کی کال پر 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات سپیشل الاونس کے لیے احتجاج کریں گی

ایگزیکٹو کونسل فپواسا کے فیصلوں پر مبنی ڈاکٹر احتشام کی پریس ریلیز

فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا آن لائن اجلاس  15 اگست 2020 ء کی شام کو منعقد ہوا جس میں ڈسپیرٹی/سپیشل الاونس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی معیاد کے خاتمے کے بعد کا *لائحہ عمل* طے کیا گیا۔ 
 فپواسا ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اِسے یونیورسٹیز کی حدود سے باہر نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔
 اجلاس میں پنجاب بھر کی جامعات کے منتخب نمائندگان نے شرکت کی اور  کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کی تمام تر کاوشوں اور پُر امن احتجاج کے باوجود حکومت نے کسی بھی فورم پر اُن کی بات نہیں سُنی،لہذا اب وہ اِس فیصلے میں حق بجانب ہیں کہ ملک کا سب سے پڑھا لکھا طبقہ ہونے کے باوجود،  جامعات سے باہر نکل کر سڑکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ 
 فپواسا پنجاب نے احتجاج کے اگلے مرحلے میں 25 اگست 2021 ء* کو پنجاب یونیورسٹی کے باہر ایک بڑا مظاہرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں صوبہ بھر کی جامعات کے اساتذہ، آفیسرز اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرپور انداز میں شریک ہوں گے۔ 
فپواسا ایگزیکٹو کونسل نے حکومت پنجاب کی جانب سے جامعات کی اجازت کے بغیر اُن کے سب کیمپسس کو تحویل میں لینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور اِس عمل کو جامعات کی خودمختاری میں مداخلت قراد دیتے ہوئے اِس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے پنجاب کی تمام جامعات  کے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین سے درخواست کی کہ وہ 25 اگست 2021 ء کو پنجاب یونیورسٹی لاہور  کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو کر صدائے احتجاج بلند کریں اور ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ لالہ رخ بخآری ساس بن گئیں

Ittehad

اناسی مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں ترقی ۔اٹھ کے کیسز ڈیفر

Ittehad

پیپلا ساہیوال ڈویژن کو 2011 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دھانی

Ittehad

Leave a Comment