فورا ایک دن کے اندر چاہے زبانی ہوں یا تحریری واپس لیے جائیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے چار اپریل کو جاری ہونے والے لیٹر پر ڈی پی آئی کے دستخط سات اپریل کو ہوئے اور وہ آج پنجاب کے مختلف دفاتر میں موصول ہوا
ماضی میں ایسے اٹیچمنٹ کے احکامات صوبائی حکومت کے محکمہ ایچ ای ڈی نے بھی جاری کیے تقریبا 75 سے 80 نو منتخب لیکچررز کو کروڑوں روپے رشوت لیکر تعینات کیا گیا اور معاملہ میڈیا پر ا جانے پر سیکشن افسران پر ڈال کر کیس کر آنٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا
لاہور( نمائندہ خصوصی )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹرز نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تدریسی سٹاف کے بعض ممبران کو اٹیچمنٹ پر دوسرے کالجز میں بجھوا رکھا ہے کہیں یہ احکامات تحریری ہیں اور کہیں زبانی ۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسے تمام احکامات کو منسوخ کروا کر انہیں جائے تعیناتی پر واپس بجھوایا جائے انہوں نے چار اپریل کو ایک لیٹر لکھوایا جس پر ان کے اپنے دستخط سات اپریل کے ہیں خط کے مندرجات میں یہ کہا گیا ہے کہ ایسے تمام احکامات غیر قانونی ہیں اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اختیارات سے تجاوز کر کے کیے گئے ہیں ان تمام کو ایک دن کے نوٹس پر واپس لیا جائے اب والے اعلی حکام کے علم میں نہیں کہ دو سال قبل کروڑوں کے عوض تدریس سیٹوں کو کنورٹ ڈاؤن گریڈ کر کے سیکرٹری مرد و خواتین یکچررز کو لاہور ایڈجسٹ کیا گیا سیٹوں کے ختم ہونے پر 75/80 لیکچررز کے اٹیچمنٹ پر آرڈرز کر دئیے گئے میڈیا پر معاملہ وائر ہونے پر اور بے پناہ تشہیر پر معاملے کی ذمہ داری چند سیکشن افسران پر ڈال کر انکوئری آنٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا
