2023 Latest News Press Releases

سٹے مافیا کا اساتذہ برادری پر ایک اور وار۔انشا اللہ خالی جائے گا

 حکم امتناعی حائل نہیں   ہو سکے گا گریڈ اٹھارہ سے انیس میں مرد وخواتین کے منٹس کل پرسوں تک متوقع  ،گریڈ سترہ کے  مرد خضرات کے بطور آسسٹنٹ پروفیسرز منٹس تیار ہو چکے کل جاری ہونے کو تیار مگر اب۔۔

سب ٹھیک چل رہا  تھا اسسٹنٹ پروفیسر مرد وخواتین کو ہم یہ خوشخبری دینے جا رہے تھے کہ کوئی حکم امتناعی مانع نہیں آپ  جمعہ المبارک تک منٹس چیف منسٹر سے واپس آ رہے ہیں اور اگلے ہفتے کے کسی دن پوسٹنگ نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا اسی طرح مرد لیکچرر جو گزشتہ دنوں ڈی پی سی میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے ہیں ان کے منٹس پر تمام دستخط ہوچکے کل ریلیز ہو جانے تھے اور خواتین لیکچررز کی ڈی پی سی کے بارے میں ابہام دور ہونے کو تھا اور توقع تھی کہ اگلے پندرہ روز میں میٹنگ رکھ کر ان کے کیسز بھی فیصل ہو جائیں گے کہ بول ٹی وی پر خبر چل گئی کہ ایک
محترمہ لیکچر نے لاہور ہائیکورٹ سے مرد لیکچررز کی پرموشز پر حکم امتناعی لے لیا ہے اس خبر کی کوئی تفصیل تو ابتک سامنے نہیں آ سکی مگر  اس کے پیچھے چھپے شرارتی  عناصر کی ایک دھندلی تصویر ضرور نظر آ رہی جو سٹے آرڈر سٹے آرڈر کھیل کر اساتذہ برادری کے اندر نفاق کے بیج  بو رہا ہے اور تقسیم کے درپے ہے 

لاہور  (نامہ نگار) ہمارے ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے مرد وخواتین  اسسٹنٹ پروفیسر  کی بطور ایسوسی ایٹ  پروفیسر سنیارٹی نمبر 818 تا 964 مردانہ اور سنیارٹی نمبر 901 تا1111 زنانہ) کے  منٹس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کنفیڈریشنل ونگ نے یکم جون 2023 کو  چیف منسٹر ہاؤس بھجوا دیے تھے اور ان کی واپسی سات یا آٹھ جون کو متوقع ہےاسی ہی طرح 951 سے 1400 سنیارٹی نمبر تک کے مرد لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی کے منٹس آج مکمل ہو کر تیار ہوچکے تھے اور کل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دستخط کے بعد کل  جاری ہو جائیں گے اسی طرح خواتین لیکچررز کی ڈی پی سی کا ابہام دور ہونے کو تھا سب خوش تھے کہ آج بول ویژن کی خبر نےسب کو ۔پریشان کر دیا  کہ کسی لاہور کے کالج کی خاتون لیکچرر نے لیکچررز کی پرموشز پر حکم امتناعی حاصل کرلیا  ہے اس خبر کی تفصیل تو ابھی صاف سامنے آئی مگر جو چہ میگوئیاں ہے ان کے مطابق ایک دھندلی سا خاکہ سامنے ف رہا ہے اسکے مطابق وہی سٹے مافیا ہے جو عرصہ سے یہ کھیل کھیل رہا ہے وکیل بھی وہی۔ ہے اور ڈیزائن بھی ؤہی لیکن وہ سوائے پریشان کرنے  وقت ضائع کرتے اور۔ اساتذہ برادری کو تقسیم کرنے کے آج تک کچھ نہیں کر سکا اس مرتبہ بھی ناکام ہی ہوگا آپ اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کر گئے

Ittehad

یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے اساتذہ اپنی پوسٹنگ ترجیحات سے آگاہ کریں

Ittehad

سپشل الاونس یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کا حق ہے ۔انہیں ضرور ملے گا گورنر پنجاب کی صدر فپواسا کو یقین دہانی

Ittehad

Leave a Comment