محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے سات اکتوبر دو ہزار بائیس کو جاری ہونے والےایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر واصف خورشید کو تبدیل کر دیا گیا ہے انہیں چوہدری محمد علی رندھاوا کی جگہ جگہ محکمہ خزانہ میں سپشل سیکرٹری بجٹ اینڈ ریسورس تعینات کر دیا گیاہے ڈاکٹر واصف خورشید کی جگہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی کے منتظر احمد رضا سرور کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے