لاہور ۔۔نمائیندہ خصوصی ۔۔مری کے اجلاس میں طے شدہ شیڈول کے مطابق آج چار جولائی 2024 بروز جمعرات آگیگا پنجاب میں شامل تمام تنظیموں نے پنجاب کے تمام ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے تھے مگر آگیگا کے صوبائی صدر چوہدری سرفراز گذشتہ دنوں انتقال کرگئے اس بنا پر آج کا احتجاج ملتوی کر دیا گیا ہے