وہ ایک اصول پسند آفیسر ہیں اعلی حکام کو فرما بردار اور لائل افراد کی ضرورت ہے
عہدے سے ہٹانے جانے سے دو چار روز ان کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے ایک خط لکھا گیا جس کے مندرجات پر ذرا غور فرمائیں
لاہور ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب پروفیسر زاہد میاں کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے آرڈرز جاری ہو گئے ہیں بظاہر کوئی ایسی کوئی بے ضابطگی نظر نہیں آئی وہ اپنی انسانمنٹ اور فرائض دیانت داری سے انجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کو ٹرانسفر کرکے اگلی پوسٹنگ کے لیے ان کی خدامات محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئیں ہیں کچھ لوگ ان سے ناخوش تھے یہ کہا جا رہا ہے کہ لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے طور پر کام کرتے ہوئے انہوں نے کچھ لوگ کو ناراض کیا اور اصل اسائنمنٹ کی انجام دہی کے دوران بھی انہوں نے جب بھی اصول پسندانہ اور سخت گیر موقف اختیار کیا تو اس سے بھی لوگ ناراض ہو گئے تھے یہی لوگ انہیں اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے یہ مختلف کوارٹرز کی قیاس آرائیاں ہیں حتمی صورتحال بھی جلد سامنے آ جائے گی

A LETTER OF APPRECIATION ON 25 NOV 2025

