2024 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں انتظامی ایمرجنسی کا نفاذ ،ڈائریکرز سے پرنسپلز اور عملے کو سٹینڈ بائی کر دیا گیا

آن لائن پورٹل کھولنے سے قبل تمام زیر التوا معاملات کو درست بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کالج پرنسپلز و کالج دفتر کا اتوار سمیت روزانہ موجود رئیں گے

اعلی حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کالج اساتذہ کا پرسنل ڈیثا مکمل نہیں ان کے بے شمار معاملات زیر التوا ہیں ان سب کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی ہے انتظامی افسران اور ماتحت عملے کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے

ایسوسی ایٹ کالجز میں بھی اساتذہ کی حاضری لازم قرار دے دی گئی بلا وجہ اور بغیر اجازت چھٹی نہیں کی جائے گی

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔پنجاب کے تمام کالجز کا ہر قسم کا ڈیٹا ڈیجیٹل کرنے کے لیے ہنگامی انتظامی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم نے ڈی پی آئی آفیس کے افسران اور ماتحت عملے سے آغاز کیا ان کے ذریعے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو اور پھر ان کو ہدایت کی کہ پرنسپل اور سٹاف۔دفتری سٹاف کالجوں میں موجود رہیں اور جو انفارمیشن مانگی جائے فورا فراہم کی جائے جواز یہ بتایا گیا ہے کہ کئی مرتبہ کاوش کے باوجود کالجز کے سٹاف ممبران کا پرسنل ڈیثا ۔کالج پراپرٹیز و دیگر اشیا کا ڈیٹا مکمل نہیں کیا جا سکا پرسنل ڈیٹا میں تاریخ تعیناتی سے لیکر آجتک کی مکمل ہسٹری ۔کالج کی منقولہ و غیر منقولہ پراپرٹی مثلا کئی کالجوں میں فالتو بسیں ہیں حکومت نئی بسیں فراہم کر رہی ہے سب کی ضرورت کے مطابق تقسیم کی جائے گی کالج پراپرٹیز حکومت پنجاب کی ملکیتی ہے بعض کی متروک اوقاف کی منتقل ہے یا کرائے کی عمارت ہے یہ تمام ڈیجیٹل کروایا جا رہا ہے سیکریٹریٹ کا عملہ دن رات کاغذات سکین کر رہا ہے ساٹھ ہزار کاغذات ان دو تین میں سکین کئے جا چکے ہیں

Related posts

دو سو مرد لیکچررز کے پرموشن کیسز چھ نومبر تک بھجوائیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کی تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت

Ittehad

ڈویژنل ڈائریکٹر کی خالی پوسٹوں کے لیے پھر اپلائی کریں

Ittehad

ڈی آر اے کے نوٹیفیکیشن حصول تک دھرنا جاری ۔اج دوسرا روز.. اتحاد اساتذہ کی بھرپور شرکت

Ittehad

Leave a Comment