2025 HED News Latest News

کل چوبیس اکتوبر کو تعلیمی کیلنڈر کے آزمائشی امتحان کا پہلا پیپر ہوگا

اساتذہ خصوصا کالجز کے کنٹرولر پر ذمہ داریوں اور کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا ہے وہ خواتین و حضرات زیادہ پریشان نظر آ رہے ہیں بہتر ہوتا اگر تجربے سے قبل ان کی میٹنگز کروائی جاتیں اس سسٹم میں کمپوٹر کا کام زیادہ ہے امتحانی ٹیم میں کمپوٹر ریاضی اور شماریات کے لوگ کو شامل کیا جائے دوسرا یہ ایک فرد کے بس کا کام نہیں کنٹرولر امتحانات ایک شعبہ بنایا جائے اور کام کے اعتبار سے افراد شامل کیے جائیں اور ان کو کالج کی دوسری اسائنمنٹ میں کم ورک لوڈ دیا جائے

رات دس بجے تک لاہور کے چودہ کالجوں میں بعض میں ڈیٹ شیٹ، بعض میں سلیبس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ اور بعض میں دونوں مسنگ ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی) تعلیمی کیلنڈر کے مطابق پہلا ماہانہ ٹیسٹ 24 اکتوبر یعنی کل سے شروع ہوں گے کیونکہ یہ نیا تجربہ ہے پرنسپلز ،کنٹرولر اور اس اسائنمنٹ میں شامل ہر استاد پریشان ہے کہ وہ کر بھی پائیں گے یا نہیں خصوصا بڑے کالجوں کے لوگ جہاں طلبا یا طالبات کی تعداد چھ سات ہزار یا اس سے زیادہ ہے ایک تو یہ کہ دسمبر ٹیسٹ یا پری بورڈ ٹیسٹ بیس پچیس دن تک جاری رہتا ہے جبکہ اس ماہانہ ٹیسٹ کو ایک ہفتے تک محدود کیا گیا ہے کمروں کی تعداد بھی اگر کم ہو تو زیادہ تعداد میں طالب علموں کو ایک دن امتحان مشکل سے لیا جا سکتا ہے دوسرا حاضری اور رزلٹ بھجوانا سب ان لائن ہے لہذا زیادہ کام کمپوٹر کا ہے کمپوٹر والوں کی ضرورت زیادہ پڑے گی ہونا یہ چاہیے تھا کہ پہلے ورکشاپس اور سیمنار کروائے جائے آج اکھٹی کی گئی اطلا عات کے مطابق رات دس بجے تک لاہور کے چودہ کالجوں سے ڈیٹ شیٹ ،کورس کمپیشن سرٹیفکیٹ موصول نہیں ہوئے تھے گروپ میں ہونے والی گفتگو کے مطابق یہی نظر آ رہا ہے کہ اکثر یت عجلت میں کیے گئے اس پروگرام سے مطمعن نہیں اور اس میں ترامیم چاہتے ہیں

Related posts

چیرمین لاہور بورڈ کی بھرتی کیلیے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

پی ایس ی ون کی میٹنگ نہیں ہوئی البتہ آج تاریخ مقرر ہونے کا امکان ہے

Ittehad

جشن بہاراں  گلبرگ کالج۔دیال سنگھ شالیمار اور ساہیوال میں شاندار تقریبات

Ittehad

Leave a Comment