2023 Latest News University / Board News

اکیڈمک کونسل پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات میں تمام نشستوں پراکیڈمک فرنٹ کامیاب

کامیاب قرار پانے والوں میں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ کی نشتیوں پر پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین ،۔ڈاکٹر رافعہ رفیق و ڈاکٹر سہیل چاند۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی دو نشستوں پر ڈاکٹر ممتاز انور اور ڈاکٹر ساجد رشید ۔اکیڈمک کمیٹی شیخ زید سنٹر کی نشت پر ڈاکٹر مقید جاوید بھٹی اور سالڈ سٹیٹ فزکس کی نشت پر ڈاکٹر کامران عابد شامل ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر اکیڈیمک فرنٹ نے تمام سیٹوں پر کلین سویپ کردیا ،سات سیٹوں پر اکیڈیمک فرنٹ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔اکیڈیمک کونسل کے گزشتہ دوز ہونے والے انتخابات میں 200سے زائد ڈائریکٹرز، چیئرمین ، پرنسپل اور پروفیسرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا جس کے نتیجے میں فنانس اینڈ پلاننگ کی دونوں سیٹوں پر اکیڈی۔ک فرنٹ کے پروفیسر ساجد رشید اور ممتاز انور چودہری کامیاب قرار پائے۔اسی طرح ایڈوانسڈ سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی تین نشستوں پر اکیڈیمک فرنٹ کے پروفیسر محبوب حسین ، پروفیسر سہیل چاند اور پروفیسر رفعیہ رفیق شامل کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح ممبربی ا و۔جی کی ایک سیٹ پر پروفیسر کامران عابد اورممبر اکیڈیمک کمیٹی کی سیٹ پر پروفیسر مقیت جاوید بھٹی کی کامیابی کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈیمک فرنٹ نے ساتوں سیٹوں پر کلین سویپ کیا۔

Related posts

گیارہویں کلاس کے داخلے پچیس ستمبر سے شروع ہوں گے

Ittehad

معروف پنجابی شاعر پروفیسر یونس احقر اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

ہر ضلع میں یونیورسٹی ۔پندرہ کالجوں پر یونیورسٹی سکائی لیب گرنے کا امکان

Ittehad

Leave a Comment