2022 Latest News Obituary

دو انمول ہیرے خاک میں مل گئے انتقال۔پر ملال

سرگودھا ۔۔پروفیسر عابد حسین نون طویل علالت کے بعد وفات پا گئے 

سرگودھا(رپورٹ طفیل گوندل) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے حاضر سروس استاد پروفیسر عابد حسین عابد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پچپن برس تھی ایک مدت سے جملہ  امراض میں مبتلا تھے جگر کا مرض تو تھا ایک مدت سے پھر پھیپھڑوں کابھی لاحق ہوگیا پھر دل کے مرض نے بھی ا لیا کچھ سال پہلے انجیو پلاسٹی کے مرحلے سے بھی گزرئے  تقریباً ڈیڑھ سال سے بستر مرگ پر ہی تھے چلنے پھرنے سے عاری  ایک نیک دل بیوی تھی جس ایک مدت تک سنبھالا دیا مگر نامراد  کرونا نے انہیں بھی چھین لیا اور کوئی دیکھ بھال والا نہ رہا بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھے تو مگر ابھی نو عمر تھے انہیں تو خودکئیر کی ضرورت تھی بہر حال علالت تمام ہوئی اور چند روز قبل اللہ کی رحمت میں چلے گئے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور دونوں بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحوم کا تعلق نون فیملی کے زمیندار گھرانے سے تھا گورنمنٹ کالج سے امتیازی حیثیت سے  ماسٹر کیا گولڈ میڈلسٹ تھے  فروری1996 میں بطور لیکچرر تدریسی سفر کی شروعات کیں اور ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گے

پروفیسر بابر نذیر چیمہ انتقال کرگئے 

سیالکوٹ (رپورٹ محبوب) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمبڑیال کے سابق پروفیسر بابر نذیر چیمہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پونے اکسٹھ برس تھی انہیں کچھ ہی عرصہ قبل کینسر کا انکشاف ہوا مگر علالت کاسلسلہ کافی مدت سے چل رہا تھا کویڈ کے دنوں میں یہ بھی اس کا شکار ہوئے جس سے یہ صحت مند تو ہو گئے مگر یہ جاتے جاتے پھیپھڑوں پر اپنے اثرات چھوڑ گیا  مرحوم  اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما پروفیسر انور ڈسکہ والے کے برادر نسبتی تھے شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دےکر چوبیس فروری دو ہزار بائیس کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمبڑیال سے ریٹائر  ہوئے اتحاد اساتذہ کے ستون تھے ایک ملنسار ،خوش گفتار اور عاشق رسول تھے ان کی نعت گوئی کا ضلع سیالکوٹ میں شہرہ تھا ان کی موت سے اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے وہ اداس و رنجیدہ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی فیملی کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے 

Related posts

ٹائم سکیل پرموشن اگر ڈیو ہو تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مل سکتی ہے

Ittehad

تعلیمی ادارے کھولنے کا عمل اوپر سے نیچے /این سی او سی کا اجلاس

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ بینش خان رتھ نے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

Ittehad

Leave a Comment