HED News Latest News Obituary

رحیم یار خان ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما پروفیسر عبد الرحمن چوہدری انتقال کرگئے 

ویراں ہے مے کدہ غم ،ساگر اداسی ہے 

تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے 

مرحوم عبد الرحمن چوہدری خواجہ فرید کالج رحیم  یار خان کے وائس پرنسپل کے سابق وائس پرنسپل تھے مرحوم کچھ عرصہ سے جلد کے کینسر میں مبتلا تھے علاج کے سلسلے میں کراچی اور لاہور گئے تو ہیپٹائٹس کا انکشاف ہوا

رحیمیار خان (رپورٹر) گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے سابق وائس پرنسپل اور بانی رکن اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر عبد الرحمن چوہدری کل رات انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً 64 برس تھی وہ دو ہزار انیس میں مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان سے ریٹائر ہوئے تھے چھ ماہ قبل تک وہ مکمل صحت مند چاک و  چوبند اور خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے کہ اچانک جلد کے نیچے کچھ  سوجنوں کااحساس ہوا ٹیسٹ کروانے پر  منکشف ہوا۔کہ یہ جلد کا کینسر ہے علاج کے لیے لاہور اور کراچی گئےدورانعلاج یہ بھی پتہ  چلا کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپیٹائٹس بھی بھی ہے مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق پھر حالت سنبھل ہی نہ سکی آخری ایام ونٹیلیر پر گزارے اور پھر کل زندگی ساتھ چھوڑ گی مرحوم نے اتحاد اساتذہ کی  رحیم یار خاں میں شروعات کی۔اور ساری زندگی اس سے وابستہ رہے ریٹائر منٹ کے بعد بھی اس کی آرگنائزنگ میں مصروف رہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی دوست ان کی موت سے افسردہ ہیں دعاگو ہیں کہ آللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے مرحوم عبد الرحمن چوہدری یکم اکتوبر انیس سو اٹھاون میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کرنےکے بعد پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور انیس سو تریاسی میں لیکچرر انگریزی کے طور پر تعینات ہوئے 1986میں خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں ٹرانسفر ہو کر جوائن کیا اور تقریباً بتیس برس اس ادارے کی خدمت کی اور مدت ملازمت مکمل کر کے تیس سمبر اٹھارہ کو ریٹائر ہوئے مرحوم ایک  ہمہ جہت شخصیت تھے طلبا کے لیے ایک شفیق استاد اور استاد کے لیے ایک محبت کرنے والے کولیگ تھے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

  لیکچررز کی ترقی کے لیے میٹنگ ایک مرتبہ پھر نہ ہوسکی

Ittehad

  آج کے سلیکشن بورڈکے اجلاس میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے تین سو چھیالیس کیسز زیر بحث 

Ittehad

ساہیوال میں مسیحی  سرکاری ملازمین کیلیے اتحاد اساتذہ پاکستان کی تقریب 

Ittehad

Leave a Comment