2026 HED News HED News Latest News

پرنسپلز ٹرانسفر ہونے والے خواتین و حضرات کو فی الفور جوائن / فارغ کریں قطع نظر اس سے کیا ادارے کا مفاد ہے

ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے اپنے ڈویژن کے پرنسپلز اورڈپٹی ڈائریکٹرز کو اوپر والوں کا پیغام پہنچا دیا

لاہور ڈویژن کے بہت سے پرنسپلز یہ چہ میگوئیاں کر رہے ہیں کہ یہ ٹرانسفر کالج کے اور طلباء و طالبات کے مفاد میں نہیں مگر کھل کر اعلی حکام کو بذریعہ خطوط لکھ کر بھیجنے سے گریزاں ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی) کل رات 293 مرد و خواتین کالج اساتذہ کی ٹرانسفر کے احکامات جاری کیے گئے لسٹیں دیکھ کر بعض کالجز کے پرنسپلز نے حیرت کا اظہار کیا کہ جن شعبہ جات میں پہلے ہی سے اساتذہ زائد تھے وہاں اور بھیج دئیے گئے ہیں ایک دوسرے سے اور بعض نے ڈائریکٹر کالجز کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تو بات اوپر تک پہنچ گئی اوپر والوں نے ڈائریکٹرز کو کہا کہ انہیں کہیں کہ بلا چوں چراں کے جوائننگ ریلیونگ کروائیں باقی باتوں کی فکر آپ نہ کریں بات گہری اور غور طلب ہے بظاہر تو یہ دور افتادہ یا گھر سے دور کام پر جانے والے کے لیے یہ بڑا خوش کن عمل ہے کہ اس کی ٹرانسفر گھر کے قریب کر دی جائے مگر کیا یہ عمل واقع ہوں ہے یا کوئی سازش سوچنے کی بات ہے سکولوں کی نج کاری کے کامیاب تجربے کے بعد کالجز میں یہ مشق دہرائی جا رہی ہے کہ سب سے پہلے ریکروٹمنٹ کا سلسلہ بند کر دیں اور چھوٹے اور دور افتادہ علاقوں کے کالجوں سے اساتذہ ٹرانسفر کرکے بڑے کالجوں میں لے آئیں اور پھر واویلا شروع کر دیں کہ کچھ کالجوں میں انرولمنٹ برائے نام ہے کیونکہ وہاں مستقبل اساتذہ نہیں ہیں ظاہر ہے جہاں اساتذہ نہیں وہاں کون اپنا بچہ داخل کروائے گا پھر انہیں ناکام ادارے قرار دو اور آؤٹ سورسنگ کر دو یہاں اساتذہ کی ہر گریڈ میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں 2015 کے بعد گریڈ انیس اور بیس کی ڈائریکٹ کوٹہ کی بھرتی نہیں کی گئی 2022 کے بعد لیکچررز کی بھی بھرتی بھی بند کر دی گئی ہے ذرا غور فرمائیں

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر غلام نبی انتقال کر گئے

Ittehad

حکومت پرموشن کا عمل روک کر بد نیتی کا مظاہرہ کر دہی ہے آئین اور الیکشن ایکٹ رکاوٹ نہیں

Ittehad

WHO IS RESPONSIBLE FOR IRRATIONALITY IN COLLEGES OF BIG CITIES

Ittehad

Leave a Comment